Get Adobe Flash player

انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان

امریکا و بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے اگلے 3 سال کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے امریکا اور بھارت کی مخالفت کے باوجود کامیابی حاصل کی۔اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا اعتماد کا ووٹ ہے اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی تنہائی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ، ہماری فتح اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بینقاب کرے گا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151 ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔