Get Adobe Flash player

خواجہ آصف نااہلی کیس؛ سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور اب ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس  ہائیکورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر کردیا گیا، جب کہ سماعت کے لیے 3 رکنی لارجزبینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب شامل ہیں ،3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 26 ستمبر سے کریگا۔