Get Adobe Flash player

ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔  ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائرکردی۔ اپیل کے متن کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جب کہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔