Get Adobe Flash player

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست دائر

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنیپر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں، سپریم کورٹ نواز شریف کے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔