Get Adobe Flash player

پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طیکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے نوجوانوں کے حقوق کیعالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہیجوہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کارلانے کیلیے اقدامات کی ضرورت پرزوردینا ہے، نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کیلیے وسائل کی فراہمی مستقبل کیلیے سود مند سرمایہ کاری ہے، نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں با اختیاربنانے کے انقلابی اقدامات کیے اور قوم کواپنے باصلاحیت، ہونہار، ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا سفرکامیابی سے طیکریں گے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، خوددار،خوشحال اورمعاشی طور پرمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔