Get Adobe Flash player

پاک فوج دہشتگردی کیخلاف افغان بھائیوں اور فوج کیساتھ کھڑی ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے شہروں کابل اور قندھار میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑ ی ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان فوج اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔