Get Adobe Flash player

حکومت پنجاب نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے،شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئے بے مثال اقدام اٹھائے ہیں۔ جن میں خواتین کے خلاف تشدد کے روک تھام، ان کی وراثت کے حق کو یقینی بنانے کے لئے موثر قانون سازی کی گئی ہے جبکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہر سال ہزاروں بچے اور بچیوں کو ہنر مند بنایاجارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین، ممبر یو این ہائی لیوی پینل برائے ہیومن اکنامک ارب پاور منٹ فضہ فرحان، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سلمان صوفی، چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اوردیگر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق بچوں اور بچیوں کو ٹیکنیکل کورسز کروائے جارہے ہیں اور2018 ء تک 20لاکھ بچوں،بچیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی فنی تعلیم وتربیت کیلئے شانداراداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے حکومت پنجاب سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے اقوام عالم میں اپن صلاحیتوں کے ذریعے نام کمایا ہے جبکہ منیبہ مزاری اور ان جیسی دیگر باہمی اور باصلاحیت خواتین کا معاشرے کی تعمیروترقی میں کردار لائحق تحسین ہے۔