Get Adobe Flash player

October 2017

17 October 2017

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔

 

 

Read more

کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کی گتھی مزید الجھ گئی

قائد میں خواتین پر چاقو سے حملے کی گتھی سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گئی جب کہ مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے باوجود خواتین پر تیز دھار حملے کے واقعات جاری ہیں۔گزشتہ رات فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں ملزم نے 15 سالہ لڑکی ارج کو تیز دھار آلے کے وار سے  حملہ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا تاہم 15 سالہ ارج کے گھر پر اب تالا لگاہوا ہے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گھر والے کل رات ہی کہیں چلے گئے تھے جب کہ علاقہ پولیس اس بات سے لاعلم ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں ہونے والے وارداتوں سیمماثلت نہیں رکھتا جب کہ ملزم کی نشاندہی کے لیے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ارج نے تاحال بیان ریکارڈ نہیں کرایا تاہم لڑکی کے بھائی اور ماموں کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے جب کہ لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کا میڈیکل کرانے سے انکار کیا تھا۔

Read more

رائیونڈ میں اسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا

ڈاکٹرزکے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرزموجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہرہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60  بیڈ پرمشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کرچکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

Read more

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پولیس

پاکستان تحریک انصاف (پی  ٹی آئی)کے چیرمین عمران خان کے توہین عدالت کیس میں وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہوگئے اور 26 اکتوبر سے قبل گرفتاری کا امکان ہے۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو موصول ہو گئے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو 26 اکتوبر سے ایک یا دو روز قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔

 

Read more

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش، سماعت کل تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سماعت کل تک ملتوی کردی ملتان میں سیشن جج چوہدری امیرمحمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی اور ملزم مفتی عبدالقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی۔قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی نامزد ملزم ہیں اورعبوری ضمانت پرہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ پولیس سے تعاون کیا ہے عدلیہ سے بھی کریں گے، عدالت سے انصاف کی توقع ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Read more

انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان

امریکا و بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے اگلے 3 سال کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے امریکا اور بھارت کی مخالفت کے باوجود کامیابی حاصل کی۔اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا اعتماد کا ووٹ ہے اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی تنہائی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ، ہماری فتح اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بینقاب کرے گا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151 ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔

Read more

انتہا پسندی پرقابوپانے کیلئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے، شہبازشریف

پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غریب عوام کی حالت زارمیں بہتری حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں اورحکومت نے غربت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں کہا کہ آج کے دن کا یہی پیغام ہے کہ غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے کیونکہ افلاس کے خاتمے کیلئے کوششیں معاشرے کے ہر فرد کی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے، اس دن کا مقصد افلاس کی زندگی گزارنے والے خاندانوں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، یہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا دین اسلام کا درس ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ غربت معاشرے میں بگاڑ اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے غربت کا خاتمہ ضروری ہے، معاشی ناہمواری ختم کرکے غربت کے ناسور کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے، معاشرے سے غربت کے مکمل خاتمہ کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے افلاس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

Read more

عمران خان اور طاہر القادری کی فوری گرفتاری کا حکم

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان  جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کی جائیداد کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے تاکہ ان کی جائیدادوں کی قرقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔



Read more