Get Adobe Flash player

September 2017

23 September 2017

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ورکنگ بانڈری کی رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنا کر رعب جمانا بھارت کی بھول ہے،وہ جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ورکنگ بانڈری کے چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاتا ہے تو بھارت بزدلانہ کارروائیاں کرکے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن بھارت یہ جان لے کہ کسی بھی ظلم کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز فرض سمجھ کر اٹھاتا رہے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یا ورکنگ بانڈری پر نہتے شہریوں پر رعب جمانا بھارت کی بھول ہے بھارت جس زبان میں بات کرے گا ہم اسی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کا تمام نقصان پورا کرنے کے لئے جائزہ لے رہی ہے



Read more

پاک بحریہ کا فضا سے مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کھلے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضا سے سطح آب میں مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل فائر کیا، کھلے سمندر میں فائر کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ بھی موجود تھے۔ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی۔

Read more

افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان شہید

خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فوج کی سرحدی چوکی پر افغانستان سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 سالہ ارسلان عالم اگلیمورچوں پرفرائض سرانجام دے رہے تھے کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

Read more

سری لنکا کیخلاف16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس پر شکوک کے باوجود یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا جبکہ گھٹنے کی انجری سے مکمل بحالی کیلیے کوشاں اظہر علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف شامل ہیں۔ کیمپ میں موجود چاروں پیسرز میر حمزہ، محمد عامر، محمد عباس، وہاب ریاض اور حسن علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے لیکن اس کا انحصار سکیورٹی کی صورتحال پر ہوگا۔

Read more

راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل

ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔


Read more

نوازشریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلی شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، برجیس طاہراور نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورسمیت سینیٹ میں منظورشدہ انتخابی اصلاحات بل زیرغورآئیں گے جب کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

Read more

خواجہ آصف نااہلی کیس؛ سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

ہائی کورٹ نے اقامے کی بنیاد پروزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کیلیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی مشکل میں پھنس گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کے خلاف عدالت میں نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور اب ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر خواجہ آصف کی نااہلی کا کیس  ہائیکورٹ میں سماعت  کے لیے مقرر کردیا گیا، جب کہ سماعت کے لیے 3 رکنی لارجزبینچ بھی تشکیل دے دیا گیا، لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب شامل ہیں ،3 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت 26 ستمبر سے کریگا۔

Read more

کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سیجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں  انتخابی اصلاحات کاجو بل پیش کیا وہ غیر قانونی تھا ، بل اعتزاز احسن کی ترمیم کے بعد پیش ہونا چاہئے تھا۔ کوئی نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتاہے۔ انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Read more

ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی گئی۔  ہوم سیکرٹری پنجاب نے ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہورہائی کورٹ میں دائرکردی۔ اپیل کے متن کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کے متعلق درخواستیں فل بنچ کے روبرو زیرسماعت ہے، فل بنچ کی موجودگی میں سنگل بنچ کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جب کہ سنگل بنچ نے تحریری جواب جمع کروانے کا موقع ہی نہیں دیا۔اپیل کے مطابق آیئنی درخواست میں تحریری جواب سنے بغیرہی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جوڈیشل انکوائری پبلک کرنا یا نہ کرنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اس لیے عدالت ماڈل ٹان انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرلانے کا حکم دے دیا تھا۔

Read more

سانحہ ماڈل ٹائون؛ رپورٹ پبلک نہ کرنے پرشہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظرعام پرنہ لانے پر شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ سمیت کئی حکومتی اورسرکاری افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، چیف سیکرٹری اورہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرادی گئی۔ درخواست میں وزیراعلی پنجاب، رانا ثنااللہ اورسیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ شائع نہ کرنے پرہوم سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالت ہوم سیکرٹری سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عدالتی حکم کے باجود پبلک نہ کرنے کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹان کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے ایسا کرنے کے بجائے فیصلے کے خلاف ہی اپیل دائر کردی۔

Read more