Get Adobe Flash player

May 2017

31 May 2017

نہال ہاشمی کے بیان سے ن لیگ اور شریف فیملی کا کوئی تعلق نہیں ،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیان سے مسلم لیگ (ن)  شریف فیملی اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے  نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہاکہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور ان کے بیان سے مسلم لیگ (ن) شریف فیملی اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ نہال ہاشمی کا بیان انتہائی نامناسب اور افسوسناک ہے حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )تمام آئینی اور قانونی اداروں کا احترام کرتی ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کیلئے خود خط لکھا وزیراعظم اور ان کے خاندان  نے ہر سطح پر  تعاون کیاکوشش ہے کہ اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

Read more

جے آئی ٹی حسین نواز آج دوبارہ طلب،حسن کو بھی پیش ہونیکا سمن

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو (آج) جمعرات کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ حسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول ہو گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تفتیش میں مصروف جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادیحسین نواز کو(آج) جمعرات کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حسین نواز جے آئی ٹی کو مطلوب متعلقہ دستاویزات پیش کریں گے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز کے سمن بھی جاری کر دیئے ہیںاورحسن نواز کو بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا سمن موصول ہوگیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز دو بار پہلے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں پہلے روز انہوںنے دو گھنٹے جے ٹی آئی کے سوالوں کے جوابات دیئے اور تیسری بار پیشی پر جے آئی ٹی نے تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔


Read more

ن لیگ ضمیر خریدتی ہے یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دیتی ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ یاتو ضمیر خریدتی ہے یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دیتی ہے، ایسا کرنا ن لیگ کا سیاسی کلچر ہے، وزیراعظم کے بیٹے خود کو شہزادے سمجھتے تھے خوشی کی بات ہے ان کو تلاشی کیلئے بلایا جارہا ہیں، بدھ کے روز ایبٹ آباد میں ہائڈرو پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب تک ہم نے180ہائیڈرو مائیکرو پروجیکٹ کے پی کے میں بنائے ہیں2000میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انشاء اللہ مائیکرو پروجیکٹ کے ایک منصوبے تکمیل تک پہنچا کر خیرپختونخواہ سے تاریخیوں کا خاتمہ یقین بنائیں گے اگر وفاق تنگ نہ کریں تو باہر سے اپنی محنت کا پیساہ لاکر اپنے وسائل استعمال کرے ترقی کے سفر کو جاری رکھے گئے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں جب چیف جسٹس کو خرید نہیں سکی تو عدالتوں پر حملا آور ہوئی اور اب نہال ہاشمی کی دھمکیوں سے عیاں ہے کہ ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہونے کیلئے تیار بیھٹی ہے، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے، قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ خرید لیتی ہے یا دھمکاتی ہے، شرمناک دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے اور نہال ہاشمی کا شرمناک بیان ن لیگ کا کلچر ہے، ن لیگ نے ماضی میں ججوں پر بھی حملے کیے


Read more

وزیرعظم کی زیر صدارت اجلاس ،کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم پر گہری کا اظہار

 وزیرعظم نوازشریف کی زیر صدارت  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں   معصوم کشمیریوں پر  بھارتی فورسز کے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے  کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،کمیٹی نے  انسداد دہشتگردی  کی کاروائیوں خصوصاًردالفساد میں حاصل کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ بدھ کو وزیرعظم نوازشریف کی زیر صدارت  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔کمیٹی نیمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔اجلاس میں کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔کمیٹی  نے انسداد دہشتگردی  کی کاروائیوں خصوصاردالفساد میں حاصل کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا ۔اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان وفاقی وزیر منصوبہ بندی اینڈ ڈویلپمنٹ  احسن اقبال، ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی  جنر ل زبیر محمود حیات،آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ،سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان ،مشیر  قومی سلامتی ناصر خان  جنجوعہ ،ڈی جی آئی ایس آئی    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل،وزیراعظم کے سیکرٹری اور سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن بھی شریک تھے۔قبل ازیں  وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی  جس میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Read more

کابل غیر ملکی سفارتخانوں کے قریب دھماکہ،98ہلاک،پاکستانی سفارتکار سمیت 400زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 98 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے جبکہ  فرانسیسی اور جرمن سفارت خانوں کو بھئی نقصان پہنچا ،متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ،دھماکے کے فوری بعد  افغان فورسز کی بڑی تعداد  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پاکستان ،بھارت ،امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،روس اوراقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس اور افغان حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے  مطابق بدھ کو افغان دارالحکومت کابل  کے علاقے وزیر اکبر خان کے نزدیک جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے ، سرکاری دفاتر، اعلی حکومتی شخصیات کی رہائش گاہیںاورکابل صدارتی محل بھی قریب ہی واقع ہے ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں کم سے کم 80 افراد ہلاک اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کی جانب سے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی بتائی گئی تعداد کی دیگر سرکاری ذرائع نے بھی تصدیق کردی۔ادھر وزارت خارجہ نے زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر عوام سے خون کے عطیات دینے کی درخواست کی۔رپورٹ کے مطابق علاقے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہاں لوگوں کی بڑی تعداد دفاتر کو جارہی تھی۔اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں فرانسیسی اور جرمن سفارت خانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کار بم دھماکے میں جرمن سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا۔کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کے مطابق دھماکا جرمن سفارت خانے کے قریب ہوا جس کے اطراف میں دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر اور دیگر کمپانڈ قائم ہیں۔دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کار بم دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر ہوا۔جرمن سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا اب تک کی معلومات کے مطابق کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سفارت خانے کے جرمن ملازمین محفوظ ہیں لیکن سفارت خانے کے کچھ مقامی ملازمین زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے جو اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اس سے قبل افغانستان کے نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت صحت کے عہدیدار کے حوالے سے دھماکے میں 80 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 380 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ساتھ ہی انھوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔دھماکے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا، افغان فورسز کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کہا کہ خدا کے فضل سے دھماکے میں ہندوستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔واضح رہے کہ فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک جاری بیان میں کابل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں صبح ہونے والے دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ترجمان دفتر خارجہ دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائشگاہوں کو بھی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چونکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے اس لیے وہ اس درد سمجھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ 28 مئی 2017 کو ماہ رمضان المبارک کے پہلے ہی روز افغانستان میں صوبائی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کیے جانے والے خودکش حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل 23 مئی کو قندھار میں فوجی بیس کیمپ پر مسلح شدت پسندوں کے حملے میں بھی 10 افغان فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ اس سے ایک دن پہلے 21 مئی کو افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں طالبان جنگجوں نے مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹس پر بیک وقت حملہ کرتے ہوئے 20 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ موسم بہار کے حملوں کا آغاز کرنے والے ہیں جس کے دوران کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا جائے گا۔گزشتہ ماہ شمالی صوبے بلخ میں طالبان کے حملے میں 135 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کو ایک اور مشکل سال کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے وائٹ ہاس سے درخواست کی ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں آنے والے تعطل کو ختم کرنے کے لیے مزید ہزاروں امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں افغانستان سے بڑی تعداد میں غیر ملکی افواج کا انخلا ہوا تھا تاہم یہاں مقامی فورسز کی تربیت کے لیے امریکی اور نیٹو کی کچھ فورسز کو تعینات رکھا گیا۔اس وقت افغانستان میں 8400 امریکی فوجی جبکہ 5000 نیٹو اہلکار موجود ہیں جبکہ چھ برس قبل تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔


Read more

نواز حکومت جے آئی ٹی سے بچ بھی گئی تو عوام انہیں نکال دینگے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی حکومت نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ' حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ' اگر یہ جے آئی ٹی سے بچ بھی گئے تو عوام انہیں نکال دیں گے ' میاں صاحب کہتے ہیں  ماضی کی حکومت نے بجلی کیلئے کام نہیں کیا ' میاں صاحب اس عمر میں بھی جھوٹ  بولتے ہیں ' وہ ہمیشہ انتقام کی سیاست کرتے ہیں ' میاں صاحب عوام چور نہیں آپ  کے وزراء چور ہیں' لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کر کے ووٹ لئے گئے تھے ' 4 سال گزر چکے ہیں ہر سال لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے ' اگر یہی حال رہا تو لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے ' لوگ سڑکوں پر آ گئے تو میاں صاحب آپ کے پاس چھپنے کی جگہ بھی نہیں  ملے گی'میاں صاحب آپ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی ' کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ نوری آباد میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب  آپ کی حکومت نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ میاں صاحب   بجلی لوڈ شیڈنگ پر آپ کے وزیر کہتے ہیں عوام چور ہیں میاں صاحب  چور عوام نہیں آپ کے وزراء ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو 100 میگا واٹ پاور پلانٹ کے افتتاح کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سندھ حکومت شہید بے نظیر بھٹو کا خو ب پورا کرنے جا ری ہے۔ بے نظیر بھٹو کا خواب  ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی بحال کرنا تھا۔  وزیر اعلیٰ سندھ تھر میں بجلی بنانے ک منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب  کی حکومت مشکلات پیدا کر رہی ہیکام نہیں کرنے دے  رہی۔ میاں صاحب  کی حکومت نے ملکی ترقی کو سیاست کی نذر کر دیا۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کر کے ووٹ لئے تھے کبھی 2 مہینے تو کبھی ایک سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے گئے۔ 4 سال گزر چکے ہیں ہر سال لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں 2 گھنٹے سکون سے نہیں سو سکتے۔ اگر یہی حال رہا تو لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ لوگ سڑکوں پر آ گئے تو میاں صاحب  آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب آپ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی ' کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ' میاں صاحب کہتے ہیں ماضی کی حکومت نے بجلی کیلئے کام نہیں کیا۔ میاں صاحب  آپ اس عمر میں بھی جھوٹ بولتے ہو۔ میاں صاحب  ہمیشہ انتقام کی سیاست کرتے ہیں۔ محترمہ نے بجلی بحران ختم کرنے کیلئے پالیسی بنائی۔

Read more

اقوام عالم اور انسانی حقوق تنظیمیں کشمیر میں خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کو نوٹس لینا چاہیے۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بھارت نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے سفارتی برادری کوآگاہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ ہو رہی ہے لیکن اس معاملے کوابھی مزیداجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔صدرمملکت نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاست میں بہت جلدمثبت تبدیلیوں کے امکانات ہیں جس سے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق جلدحل ہونے کی امید ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن ، سیکیورٹی اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جن میں کشمیر کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر رہا ہے جس سے مسائل پیچیدہ ہورہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جاسوس پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث تھا جو قابل مذمت ہے۔ انھوں نے نامز دہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے مؤقف اور تحفظات سے عالمی برادری کو آگاہ کریں۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ نامزد ہائی کمشنر پانی کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


Read more

الزام تراشی کی منفی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اوررکاوٹوںومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوںنے ان سے ملاقات کی،4گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ،فلاح عامہ کے پروگراموں ،تعلیم ،صحت و دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری سکیموں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی ترجیحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اوردھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہااوراب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگلے دو ماہ میں توانائی کے نئے منصوبے مکمل ہوںگے اور5 ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔10جون کو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے مزید 660میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،اس طرح یہ منصوبہ مجموعی طور 1320میگاواٹ بجلی مہیا کرے گاجبکہ اس منصوبے کے دوسرے پلانٹ نے آزمائشی طور پر بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ22ماہ میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے دنیا کیساتھ چین کا ریکار ڈ بھی ٹوٹ گیا ہے ۔چین میں اتنی پیداواری گنجائش کا بجلی کامنصوبہ 27ماہ میں مکمل ہوا جبکہ پاکستان میں یہ منصوبہ 22ماہ میں مکمل ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے  کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے منصوبوں کے قبرستان بنائے ۔قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹاگیااورکئی منصوبے کرپشن اور ہوس کی نذرکردیئے گئے۔سابق ادوار لوٹ مار،مجرمانہ غفلت اور کرپشن سے لتھڑے ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت،رفتار اورمعیار کے روشن مینار تعمیر کیے ہیںاورہمارے منصوبے شفافیت کی خود گواہی دیتے ہیں۔ اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی70سالہ تاریخ میں شفافیت ،معیار اور رفتار کے نئے ریکارڈقائم کیے ہیں اورہمارے منصوبوںکی شفافیت پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔انہوں نے کہا کہ 3600میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جارہے ہیں۔بھکھی گیس پاور پراجیکٹ سے 717میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اور یہ منصوبہ بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیاجبکہ دیگر گیس پاور منصوبے بھی مقررہ مدت سے قبل مکمل ہوںگے اوران گیس پاورمنصوبوں میں 112ارب روپے کی حقیقی بچت کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک بہاولپورمیں 400میگاوا ٹ شمسی توانائی پیدا کی جارہی ہے جبکہ شمسی توانائی کے300میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے اوریہ منصوبے بھی اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کررہے ہیں اور صوبے میں 318 سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں جبکہ صوبے کے عوام کیلئے 9 ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا گیا ہے ،جس کے تحت رمضان بازاروں اورعام مارکیٹوں میں20کلو آٹے کا تھیلا250روپے جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا125روپے سستاکیاگیاہے اوراس تاریخی اقدام سے عوام کو بے پناہ ریلیف ملا ہے کیونکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 500روپے اور10کلو آٹے کا تھیلا250روپے میں دستیاب ہے۔انہوںنے کہا کہ کھادکی قیمتوں میں کمی اور بلا سود قرضوں سے چھوٹے کاشتکاروںکوبے حد فائدہ حاصل ہواہے اوراسی بناپر زرعی پیدوارمیں خاطر خواہ اضافہ ہواہے اورپنجاب حکومت بجٹ میں بھی کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرے گی،اسی طرح خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت تقریباً60ارب روپے کی لاگت سے دیہی آبادی کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دیہات میں کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور آئندہ بجٹ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے مزید وسائل مختص کیے جائیں گےـانہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ملک بھر کے مالی مشکلات سے دوچار2لاکھ سے زائدطلبا وطالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔

Read more

نہال کی جے آئی ٹی کو للکار،سپریم کورٹ کا نوٹس،وزیر اعظم نے پارٹی رکنیت عہدے سے فارغ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے۔تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کی 28 مئی کو کی گئی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے ویڈیو میں نہال ہاشمی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے۔  ہم نواز شریف کے کارکن ہیں۔ جنہوں نے حساب لیا ہے اور جو لے رہے ہیں کان کھول کر سن لو، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہوجاؤ گے۔ ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے۔بعد ازاں متنازع تقریر پر اپنا موقف دیتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری تقریر غیر جمہوری افراد کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ (ن) کا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ اگر مجھے جے آئی ٹی کے بارے میں بولنا ہوتا تو نام لیتا  احتساب کے نام پر انتقام نہیں ہونا چاہیے اور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کررہا تھا۔ جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لیجانا چاہتا ہے ۔کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے اور پاکستان میں  کچھ لوگ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہیں کچھ لوگ پاکستان کو آگے نہیں جانے دینا چاہتے جب پاکستان ترقی کرتا ہے ایسا مائنڈ سیٹ آجاتا ہے جو پاکستان کو پیچھے لیجانا چاہتا ہے۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ خود وکیل ہوں ،اس طرح کسی کا نام نہیں لیتا،اگر نام لینا ہوتا تو سیدھا نام لیتا اور میں وکیل ہوں اس لئے عدلیہ  کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔مسلم لیگ (ن) کے  رہنما وسینیٹر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت  متنازعہ  بیا ن بعد معطل کر  کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا '  وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے سینیٹر شپ سے بھی استعفیٰ مانگ لیا  ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کووزیر اعظم نواز شریف نے   سینیٹر نہال  ہاشمی کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا  نوٹس لیتے ہوئے انہیں  وزیر اعظم ہائوس طلب کیا تھا۔ و زیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی پالیسی ' ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انضباطی  کارروائی کا حکم دیا۔  جس کے بعد نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے  سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار د یتے ہوئے ان کی سرزنش بھی کی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اداروں کی تضحیک کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ نہال ہاشمی سے سینٹ کی سیٹ سے بھی استعفیٰ مانگا گیا ہے جبکہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اداروں میں تصادم ہو۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں (آج) جمعرات کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔ معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں (آج) جمعرات کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔ معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3  رکنی خصوصی بنچ کرے گا۔


Read more

رمضان بازاروں میں دکانداروں کا داخلہ بند اقدامات شروع

سستے داموں خریداری کیلئے شہریوں کے ساتھ دکانداروں نے بھی رمضان بازاروں کا رخ کرلیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اشیاء کے وافر سٹاک کی فراہمی شروع کردی گئی تاہم شہریوں کی جانب سے اشیاء  کا میعار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔اس ضمن میں خصوصاً ایئرکنڈیشنڈ رمضان بازاروں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو فروخت روکنے کیلئے اقدامات کا آغازکردیاگیاہے۔تما م باز ارو ں میں چینی ، آ ٹے ، گھی ، دا لو ں اورسبز یوں سمیت پھلوں پر مکمل سبسڈ ی ہے۔جس کے باعث عام ما رکیٹ کی نسبت تما م اشیا ء  10 سے 15 رو پے فی کلو سستی ہیں۔

Read more