Get Adobe Flash player

January 2017

31 January 2017

راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی فوڈ برانچ کی کا رروا ئی

راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی فوڈ برانچ کی کا روا ئی روا ں ما ہ 17ہو ٹلز اور ریسٹو رنٹ سر بمہر اور 5لا کھ 35ہزا ر رو پے جر مانہ ،تر جما ن کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطا بق رو ا ں ما ہ فو ڈ برا نچ کے عملہ کی کا روا ئی جس میں کینٹ بو رڈ کی جا نب سے غیر معیا ری خورا ک اور نا قص اشیا ء خو رد نو ش فروخت کر نے پر 17ہو ٹلز اور ریسٹو رنٹ سر بمہر جن میں آفریدی ٹی سٹا ل ویسٹر یج با زا ر ، روک اینڈ روڈ فو ڈ سٹر یٹ ، کر یم ہو ٹل بینک روڈ صدر ، PMہا ئو س صد ر ، نثا ر بیکر ز علا مہ اقبا ل کا لو نی ، فوڈ کا رنر حیدر روڈ صدر ، الجبو ٹا ہو ٹل کنک منڈی،  ARCفا سٹ فو ڈ فو ڈ سٹر سٹ ، سو یٹ محل پشا ور روڈ ، ملک چکن شا پ ویسٹریج با زا ر ، وقا ض ہو ٹل پیر ودھا ئی مو ڑ ، بسم اﷲ ریسٹو رنٹ قا سم ما رکیٹ ، جیو ریسٹورنٹ قا سم ما رکیٹ ، تیمو ر ہو ٹل صدر ، نو ر ہو ٹل پشا ور مو ڑ اور پشا ور زلمی ریسٹو رنٹ قا سم مارکیٹ کو نا قص صفا ئی اور مضر صحت اشیا ء خو رد نو ش فروخت کر نے پر 5لا کھ 35ہزا ر روپے جر ما نہ عا ئد کیا  سا تھ ہی 52دکا ندارو ں کو چا لا ن اور نو ٹسز بھی جا ری کیئے علاوہ ازیں مختلف ہو ٹلز ، ریسٹو رنٹ،ملک شا پ کی دکا نو ں سے 650فوڈ سیمپلز حا صل کیئے جنہیں تجزیہ کیلئے اینا لسٹ لیبا رٹری بھجوا دیئے گئے اس ضمن میں فوڈ برا نچ کے عملہ کی جا نب سے  نا قص خو را ک اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن کو مز ید تیز بنا یا جا ئے گا ۔دوسری جا نب راولپنڈی کینٹ کے علا قو ں سے غیر قا نی تعمیرا ت اور بغیر نقشہ جا ت کے خلاف کا روا ئی45بلڈ نگ  ما لکا ن کو نو ٹسز تقصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف کاروائی میں کینٹ کے علاقوںما ربل فیکٹری ،عثمانیہ کالونی فاروق آباد ، مصریال روڈ ، قائد اعظم کالونی پشاورروڈ اوراحمد آباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ کی تعمیرات پر 45بلڈنگزکے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مالکان کو نوٹس دیے اور  ہدا یا ت جا ری کیں کہ وہ اپنے نقشے جلد از جلد کنٹو نمنٹ بو رڈ کے دفتر میں جمع کر وا ئیں۔

Read more

بھارتی مظالم کی مذمت میں اعلیٰ سطحی کشمیر کانفرنس کَل ہوگی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری غیر انسانی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرکے مظلوم کشمیریوں کو آزادی رائے کا تسلیم شدہ حق دلوانے کے لئے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی کانفرنس 2فروری سہ پہر 3بجے روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیرِ اہتمام نظریہ پاکستان کونسل کے صدر دفتر ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک ، ایف ۔9میں منعقد ہوگی۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل(ر) محمد ناصر خان جنجوعہ کی صدارت میں منعقدہ اس اہم کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ہوں گے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نامور کشمیر رہنما میر واعظم عمر فاروق سری نگر سے براہِ راست حاضرین سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔اس موقعہ پر اظہار ِ خیال کرنے والی دیگر شخصیات میں آزاد کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مشعال ملک، حریت کانفرنس رہنما میر طاہر مسعود، غلام محمد صفی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی، نظریہ پاکستان کونسل کے میاں محمد جاوید، پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف فیصل زاہد ملک، اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سید یوسف نسیم شامل ہیں۔

Read more

5 فروری کو امت رسول ۖریلی میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی ہے

 جماعت اسلامی پی پی 13 کیتحت مریڑ حسن ڈھوک چراغدین میںدعوتی کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر زون حاجی یار محمد،  مرزا خالد محمود ممبر چکلالہ کینٹ بورڈ،  ہارون رشید اور منظور اکبر جنرل سیکرٹری نے کہا کہ 5 فروری کو امت رسولۖ ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور کشمیر، فلسطین،   شام ،  برما  اور  دیگر ممالک میں مسلمانوںپر جاری بے پناہ مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گے۔اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر واضح کریں گے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف مظالم رکوانے اورانہیں حق خود ارادیت اور انصاف دلانے کیلئے فوری کاروائی کریں۔  کیمپ میں متعدد وفود تشکیل دئیے گئے جنہوں نے گھر گھر جا کر ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔  لوگوں نے خواتین اور بچوں سمیت ریلی میں شرکت کا یقین دلایا۔  لوگوں نے تاثرات میںکہاکہ 5 فروری کی ریلی ہمارے قومی مقاصد کی ترجمانی کرے گی۔  ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیریوں، فلسطینیوں کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ آخر میں امت مسلمہ کی حفاظت اورکامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Read more

آئیسکوکی بجلی چوروںکیخلاف کاروائیاں،121پکڑے گئے

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیںاور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید121بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑاگیاہے ۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 15،راولپنڈی سرکل سے 65، اٹک سر کل سے12 ،جہلم سر کل سے28 جبکہ چکوال سر کل سے 01بجلی چور کو   بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم )اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھا ۔ بجلی چور وںکے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانے میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر،زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Read more

حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام کے مفادات کو مقدم رکھا

پاکستان مسلم لیگ نواز کی معروف سماجی شخصیت  سجاد چوہان  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کے مفادات کو سب سے مقدم رکھا   ملکی سالمیت اور تحفظ کے لئے مسلم لیگ نواز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں  جنھوں نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کی سیاست کو پروان چڑھایااور عوام دوست پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے عوامی منصوبے شروع کیے جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری آرہی ہے اور عالمی ادارے بھی  اس کی تعریفیں کر رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد ایم این اے ملک اعتبار خان ایک مدبر، بااصول اور موقف پر ڈٹ جانے والے انسان ہیں جنھوں نے علاقے کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس دیے ان  ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل سے آج علاقے میں لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر اور لوگوں کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہور ہے ہیں ہمارے قائد  اپنی تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام کی بلاامتیاز خدمت  ،وسائل قوم کی امانت اور اسے عوام کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر رہے ہیں  اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  علاقے کی غریب عوام کی مشکلات کو حل کرنا اپنی سیاسی و اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہوں  مخالفین  جتنے مرضی پراپیگنڈے کر لیں ہم ان کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں  جو لوگ علاقے کی ترقی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں عوام انھیں مسترد اور  تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرتیں ۔

Read more

انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈکے مقابلے کیلئے درخواستیں طلب

 انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیا ڈ(IJSO)طلباء کے لئے ایک سائنسی مقابلہ ہے جن کی عمر مقابلے کے سال میں 31 دسمبر کو 16 سال ہو۔ IJSO کا قیام اسکول کے طلباء میں سائنس سے دلچسپی کو فروغ دینے  ان میں مسائل کے حل کی صلاحیت پیدا کرنے  ناقدانہ سوچ اور  ان میں عملی تجربہ کو پروان چڑھانے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے IJSO  نے اسکول کی سطح پر سائنس اور ریاضی کی تعلیم پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں IJSO  کا انعقاد کیا جاتا ہے۔  چودھواں انٹرنیشنل  جونیئر سائنس  اولمپیائو 3-12(IJSO-2017)  دسمبر 2017 ء ہالینڈ میں منعقد ہو رہا ہے جس کا موضوع پانی اور پائیداری ہے۔ پاکستان سائنس  فائونڈیشن (PSF)کو چودھویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اور لمپیائو (IJSO-2017) میں شرکت کے لئے نوجوان پاکستانی  سائنس طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں۔لہذا 13-16 سال کی عمر کے دلچسپی رکھنے والے طلباء (لڑکے اور لڑکیاں) جو اپنی مڈل لیول کی اسکول کی تعلیم مکمل کر چکے ہوں۔ PSF  کی ویب سائٹ www.psf.gov.pk  پر دستیاب مجوزہ پر وفارما پر اپنی درخواستیں ارسال کریں۔ درخواست دہندہ لازمی طور پر کسی پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر (گورنمنٹ ریکگنائزڈ) تعلیمی ادارے میں ریگولر سائنس اسٹوڈنٹ ہو اور انگریزی بول چال میں مہارت رکھتا ہو۔ حتمی انتخابات  کے لئے صرف منتخب  امیدواروں کو ان کی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا۔ مذکورہ ایونٹ کے لئے چھ طلباء منتخب کئے جائیں گے۔اس حوالے سے سائنسدانوں / ماہرین پر مشتمل پینل حتمی فیصلہ کرے گا۔ انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیائو (IJSO-2017)میں طلباء کی شرکت کے لئے بشمول رجسٹریشن فیس اور ویزا فیس اخراجات پی ایس ایف برداشت کرے گا۔ تاہم ہوائی سفر اور طلباء کے بیمہ  صحت کے اخراجات  ان کے والدین سرپرست یا ان کے اسکول کو برداشت کرنے ہوں گے۔درخواست کی وصوی کی آخری تاریخ 28 فروری 2017 ء ہے۔ نامکمل مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔

Read more

خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ "جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز اور یو ایس فنڈڈ غیر سرکاری فلاحی تنظیم "عورت فائونڈیشن"کے اشتراک عمل سے پاکستانی معاشرے میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان کے اہم سماجی و معاشی مسائل کی نشاندصی کرکے ان کے حل تلاش کرنے کے لئے ایک روزہ پراجیکٹ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ میں ماہرین نے خواتین کو معاشرے میں باعزت اور پر اعتماد زندگی بسر کرنے کے لئے ضروری امور کا جائزہ لینے کے لئے تین مختلف تحقیقی مطالعے تیار کئے۔ ان مطالعات کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کا نصابی حصہ بنایا جائے گا بلکہ اس کے اطلاق کے لئے معاشرے کے مقتدر طبقوں تک اسے پہنچایا جائے گا۔ پراجیکٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ خواتین جو ہمارے ملک کا 57فیصد حصہ ہیں کو بااختیار بنانے کے لئے مرتب کی گئی تجاویز خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو باعزت اور پر اعتماد زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کرکے قومی ترقی کے اہداف حقیقی بنیادوں پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔اسی طرح انسانی معاشروں میں استحکام آسکتا ہے۔  ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ شعبہ جینڈز اینڈ ویمن سٹڈیز کو قواعد و ضوابط کے مطابق درکار ہر ممکن مدد  فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کا شعبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ نہ صرف خواتین  کی بہتری کے اہداف کو فروغ دے گا بلکہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپلائیڈ ریسرچ بھی کرائے گا۔ پراجیکٹ شعبے کو ڈیٹا سینٹر کے قیام میں مدد فراہم کرے گا ۔ ڈیٹا سینٹر خواتین کے مسائل پر تحقیق کے لئے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کو معلومات فراہم کرے گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی نے سات مختلف ریجن میں طلبہ کو ریسرچ کے مواقع فراہم کئے ہیں۔علاوہ ازیں اوورینٹیشن ورکشاپس بھی منعقد کئی گئی ہیں۔  ڈاکٹر سید عبدالسراج نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے تصور کو مغربی نقطہ نظر سے دیکھنے کی بجائے مقامی سماجی ماحول کے مطابق جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر شعبہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز  ڈاکٹر رفعت حق نے شعبے کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

Read more

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادکی کھلی کچہری،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

 سبزی منڈی کے تاجروں کے ایک وفد نے جس میں صدر سبز ی منڈی ایسو سی ایشن اشفاق احمد عبا سی ، صدر فروٹ منڈی آ غا محمد سراج ، جنرل سیکر ٹری ند یم احمد عبا سی ،سر پرست اعلیٰ شیخ محمد لیا قت اور چئیر مین آ فتا ب احمد نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے آفس کا دورہ کیا اور ایس ایس پی اسلام آباد کو سبزی منڈی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے فوری طور پر تمام متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ سبزی منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ایس پی رورل سید مصطفٰی تنویر،ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا حسام اقبال ، ایس ایچ او سبزی منڈی سلیم اقبال شاہ ،کے علاوہ پولیس افسران اور سبزی منڈی کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تاجروں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پرایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد سبزی منڈی کی سکیورٹی اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں و ہ خود خصوصی دلچسپی لیتے ہیں ۔سبزی منڈی ہم سب کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے جڑواں شہروں کے علاوہ قریبی اضلاع میں بھی اشیاء جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے مسائل مختلف محکمہ جات کے متعلقہ ہیں جن کے حل کے لئے تمام تاجر برادری یکجا ہو کر حل کرنے میں مدد کرے ۔سکیورٹی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ تاجر حضرات کسی بھی شخص کو اپنے پاس ملازم رکھنے سے پہلے اس کے شناختی کاغذات کی جانچ پڑتال ضرور کریں اور ان کے متعلق متعلقہ پولیس سٹیشن میں بھی ریکارڈ جمع کرائیں ۔اسی طرح وہ سبزی منڈی میں سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی کسی اچھی کمپنی سے کریں جو مطلوبہ معیار کے مطابق تربیت یافتہ ہوں ۔سبزی منڈی میں ٹریفک کی روانی کو بہتری بنانے کے لئے تجاوزات ہٹانا ضروری ہیں اور اس کے لئے تاجر برادری کی مدد ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں سے کچی بستیوں کے خاتمہ کے بعد جرائم میں واضح طورپر کمی آئی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی او ر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس جوانوں نے قربانیاں بھی دی ہیں ۔ایس ایس پی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کرپشن کے معاملے میں زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور اس سلسلہ میں کئی پولیس ملازمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو جیل بھجوایا ہے ۔موثر پٹرولنگ کے لئے انہوں نے فوری طور پر سبزی منڈی کے ایریا میں مزید دو موٹر سائیکل اور ایک گاڑی دینے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ تاجربرادری کی طرف سے سبزی منڈی میں پولیس چوکی قائم کرنے کے درخواست پر ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ وہ سب مل کر سبزی منڈی میں ایک جگہ کا انتخاب کریں جس پر اگلی کھلی کچہری میں اس کا وزٹ کر کے پولیس چوکی قائم کی جائے گی ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تاجروں کی درخواست پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں سبزی منڈی سے متعلقہ تمام محکموں کے نمائندگان بھی شامل ہو ں گے اور اس کمیٹی کی ہفتہ وار میٹنگ ہوگی جس کی رپورٹ ایس ایس پی آفس کو ارسال کی جائے گی اور ان پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی کی سکیورٹی کو مزید بہتری بنانے کے لئے سیف سٹی کیمرہ بھی نصب کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں آپ سب آئیں ہم سے ملیں او ر اپنے مسائل بتائیں ۔انشاء اللہ ان کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی طرف سے فوری کھلی کچہری کے انعقاد پر سبزی منڈی کی تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیااور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Read more

آسٹریا میں بھی'' نقاب'' پر پابندی لگانے کا منصوبہ

آسٹریا مسلمان خواتین کی جانب سے عوامی مقامات پر نقاب لینے پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات آسٹریا کی اتحادی حکومت کی طرف سے بتائی گئی ۔آسٹریا کی حکومت کی طرف سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت فریڈم پارٹی (ایف پی او) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا راستہ روکنے کے لیے مختلف پالیسیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں مسلمان خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریا کی فریڈم پارٹی عوامی جائزوں میں مقبولیت کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ اس جماعت کی بڑھتی مقبولیت کی ایک وجہ یورپ کو درپیش مہاجرین کا بحران بھی ہے۔ گزشتہ ماہ اس جماعت کے امیدوار صدارتی انتخابات جیتنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے۔آسٹریا میں نئے پارلیمانی انتخابات آئندہ برس ہونا ہیں۔ اس تناظر میں اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی(ایس پی او) سے تعلق رکھنے والے آسٹریا کے چانسلرکرسٹیاں کیرن ان کوششوں میں ہیں کہ وہ اپنے قدامت پسند اتحادی پارٹنرز کے ساتھ مختلف معاملات پر اتفاق رائے پیدا کریں۔ ان میں تعلیم سے لے کر مہاجرت تک کے معاملات شامل ہیں۔اتحادیوں کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے میں کہا گیا کہ ہم کھلے معاشرے پر یقین رکھتے ہیں، جس کا انحصار رابطوں میں آزادی پر بھی ہے۔ عوامی مقامات پر پورے جسم کا پردہ اس میں حائل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس پر پابندی ہو گی۔زیادہ تر کیتھولک مسیحی آبادی پر مشتمل یورپی ملک آسٹریا میں قریب چھ لاکھ مسلمان آباد ہیں۔ آسٹریا کی کْل آبادی 87 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

Read more

چینی افریقی تعلقات برابری اور خوشحالی کی بنیاد پر قائم ہیں

 چین اور افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،برابری اور خوشحالی کی بنیاد پر ترقی کررہے ہیں ، چین اور دوسرے ترقی پذیر ممالک بالخصوص امریکن ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ ذمہ داری کے تحت فروغ پا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مقامی روزنامہ ڈی سٹینڈرڈ میں کیا گیا ہے، جس کا عنوان بہتر دنیا کیلئے مشترکہ ذمہ داریاں ہیں ، مضمون میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر نے ورلڈ اکنامک فورم میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ چینی معیشت اپنی اہلیت اور اعتماد کی بنیاد پر دنیا بھر میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ مضمون نگار کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کی ترقی باقی دنیا کی ترقی پر منحصر ہے ، افریقہ میں بہتر معاشی کارکردگی کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بہتری کی طرف جارہی ہے ، چین اور افریقی تعاون سے اس خطے میں ترقی کا عمل تیز ہو گا اور یہ خطہ دنیا بھر میں تیز ترین ترقی کرنیوالا خطہ بن جائے گا ، چین افریقہ تعاون فورم کانفرنس جوہانسبرگ میں افریقی ممالک کی ترقی کیلئے دس بڑے منصوبوں کا اعلان کیا گیا جس سے افریقی ممالک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا ، چین اور کینیا کے درمیان تعاون دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور چین افریقی ممالک تعاون ایک مثال بن چکا ہے۔

Read more