Get Adobe Flash player

October 2016

31 October 2016

اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قبول نہیں، راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے جموریت کے نام پر برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں کا عوام سے احتجاج کا آئینی حق چھیننا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔پاکستانی قوم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام ہے یا کہ شخصی آمریت کے بل بوتے پر اقتدار پر قابض رہنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سعودی بادشاہت سے متاثر ہیں اور پاکستان میں بھی اسی طرز حکمرانی کے خواہاں ہیں۔وفاقی دارالحکومت میںپُرامن احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پورے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دینا سیاسی بصیرت سے عاری اقدام ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ صرف جمہوری اقدار کی پامالی ہے بلکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و انصاف کی بجائے طاقت کی حکمرانی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عوام اور اداروں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لا کر ایک طرف عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف اداروں کی ساکھ بھی تباہ کی جا رہی ہے۔۔وطن عزیز کو سالمیت و بقا کے لیے ایسے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے جو قومی خزانے کی لوٹ مار سمیت وطن عزیز کے مفادات کے منافی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔حقیقی جمہوریت کی پاسداری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام محب وطن سیاسی قوتوں کو مشترکہ طور پر میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔جب تک ذاتی مفادات پر ملک و قوم کو ترجیح نہیں دی جائے گی تب تک ملک اسی طرح بحرانوں کا شکار رہے گا۔


Read more

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے غداری کا ثبوت دیا ، حاجی پرویز خان

سابق رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹروپولٹن کارپوریشن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے پاکستان پر چڑھائی کرکے غداری کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کو آگ اور خون کے شعلوں کی نذرکرنا چاہتے ہیں ۔ محب وطن عوام تحریک انصاف کے ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے راولپنڈی میں ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف نے قانون شکنی کی بدترین مثال قائم کی ہے اور خیبر پختونخواہ سے آنے والے جتھوں نے صف بندی کرکے دہشت گردی کا پلا ن تیار کر لیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرکے عمران خان اپنے کن عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں اس سے سب آگا ہ ہیں ۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ پاکستان کی استحکام اور ترقی کو پس پشت ڈال کر اس وقت تحریک انصاف ملک میں معاشی ترقی کا عمل روک دینا چاہتی ہے جسے کسی طرح بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

Read more

نوازشریف پانامہ لیکس کرپشن سے بچ نہیں سکتے،راشد حفیظ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس میں طشت ازبام ہونے والی اپنی کرپشن کے احتساب سے بچنے کیلئے صوبائی تعصب سمیت ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان کے حامل بیج بو رہے ہیں . پہلے انہوں نے ملک کے وسائل لوٹے اور اب اپنی کرپشن کے ذریعے جمع کی گئی بے تحاشا دولت کو بچانے کیلئے مل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں . 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے اسلام آباد بند ہو یا نہ ہو مگر نواز شریف نے اس سے پہلے ہی پورا ملک بند کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ احتساب کے ڈر اور خوف نے حکومت کے اعلی عہدیداروں کے دماغوں پر پاگل پن کے پردے ڈال دئیے ہیں . انہوں نے یہ بات تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ برائے این اے 55 میں کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ جس طرح ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے کئی مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ۔


Read more

حکومت اپنے اداروں کا تحفظ خود کرے گی،ایم ساجد عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و وزیراعظم میاں نوازشریف کی پائیدارپالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کسی صورت میںپاکستان مخالف بین الاقوامی طاقتوں کو برداشت نہیں ہے،پاکستان مخالف قوتیں عمران خان کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں، پورا ملک بھارت کی جارحیت کے خلاف نبردآزما ہے لیکن عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے بیرونی ایجنڈے پرکاربند ہے۔

Read more

وزیر داخلہ مسلم لیگ (ن) کے ماتھے کا جھومر ہیں، عقیل انجم

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، سابق ایم این اے حلقہ 48- انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتشار اور افراتفری کی سیاست کرنے والے آئندہ انتخابات میں بھی بدترین شکست سے دو چار ہوں گے۔ چین کی بھاری سرمایہ کاری نوازشریف پر اعتماد کا اظہار ہے ، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ عمران خان سیاست کو کھیل کی نظر سے نہ دیکھیں، عدالتی فیصلوں کا انتظار کیا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجم عقیل خان نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے ماتھے کا جھومر ہیں ، اِن سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے ابھی نابالغ ہیں ۔ کراچی میں امن کو واپس لانے کا سہرا چوہدری نثار علی خان کے سر ہے، انجم عقیل خان نے کہا کہ میڈیا نے وطن دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ جس پر ذرائع ابلاغ مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور گاہے بگاہے ڈگڈگی بجانے والے منہ چھپاتے پھریں گے۔

Read more

بجلی چوروں کی شامت آگئی، مزید40رنگے ہاتھوںگرفتار

چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیںاور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید40بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑاگیاہے ۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق،آئیسکو ریجن کے راولپنڈی سرکل سے 15 ،اٹک سرکل سے2، جہلم سرکل سے 15اور چکوال سرکل سے 8 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔ صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر،زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔


Read more

پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں، بھارتی فضائیہ

بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ کو فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارتی فضائیہ کو 45 آپریشنل اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ان کی تعداد صرف  32 ہے۔ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکی کمپنیاں بھارت میں لڑاکا طیارے بنائیں تو وہ سیکڑوں طیارے خریدنے کو تیار ہیں۔ وائس چیف ایئر مارشل بی ایس دھاینا نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو بتایا کہ ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

Read more

سعودی عرب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 پاکستانیوں سمیت 8 گرفتار

 سعودی عرب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانیوں سمیت 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا  گیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ فورسز نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائررائونڈ کے لئے کھیلے جا رہے ایک میچ اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جنھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ داعش کے 2 سیل حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ہر سیل میں 4 افراد شامل ہیں جنھیں گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے ایک سیل نے11 اکتوبر کو جدہ کے الجواراہ اسٹیڈیم میں ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فٹبال میچ کے دوران بم دھماکاکرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ گرفتار سیل میں 2پاکستانی،ایک سوڈانی اور ایک شامی شہری شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے مذکورہ سیل کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Read more

اٹلی میں زلزلے سے 25ہزارافرادبے گھر،کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

گزشتہ چند دنوں کے دوران وسطی اٹلی کو چوتھی مرتبہ زلزلے کے  شدید جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس زلزلے کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ فابریزیو کرشیو نے بتایاکہ یہ گزشتہ چھتیس برسوں میں اٹلی میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔ ان کے بقول ریکٹر اسکٹیل پر اس زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی تعداد بیس کے لگ بھگ بتائی جبکہ ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ کرشیو کے بقول املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں میں مکانات اور عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 'مارکن' کے علاقے میں پچیس ہزار افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔ اس صورت میں متعدد افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساحل سمندر پر بسر کی۔


Read more

ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط ہیں ، افغان طالبان

افغان طالبان نے کہاہے کہ علاقائی مفاہمت کے ضمن میں طالبان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطے ہیں،سعودی اخبار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان تحریک کے سرکاری ترجمان ملا ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ علاقائی مفاہمت کے ضمن میں طالبان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطے ہیں، انہوں نے بتایا کہ طالبان علاقائی مفاہمت کا راستہ نکالنے کے لیے تمام قانونی طریقوں سے استفادے کی کوشش کر رہے ہیں۔افغان طالبان تحریک کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد نے طیب آغا کی صدارت میں 18 مئی 2015 کو تہران کا دورہ کیا۔ یہ تسرا موقع تھا جب طالبان کے کسی سرکاری وفد نے ایران کا دورہ کیا۔ فریقین کے درمیان اتحاد اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا جب 2013 میں تہران نے طالبان کے وفد کو سرکاری طور پر اسلام سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔


Read more