Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

متحدہ ریاست ہائے امریکہ ۔۔۔اطہر مسعود وانی

گزشتہ سے پیوستہ
امریکہ میں آباد کاری اور وسائل کا استعمال:17ویں صدی میں یورپ سے بڑی تعداد میں لوگ نئی جگہوں پر آباد ہونے کے لئے مختلف خطوں کی جانب روانہ ہورہے تھے۔انگلینڈ نے سپین کو ہرا کر نئی سپر پاور ہونے کا مقام حاصل کر لیا۔1607میںامریکہ کے مشرقی علاقے میںپہلی انگلینڈ کی کالونی جیمز ٹائون کے نام سے قائم ہوئی جسے اب ورجینیا کہتے ہیں۔یہ امریکہ میں ایک نئی دنیا کی تعمیر کی ابتدا تھی۔ان کا کام برٹش کمپنی کے لئے پیسہ کمانا تھا۔ان شاندار وسیع علاقوں کا مالک کوئی نہیں تھا۔ان علاقوں میں14ہزار مقامی

...تفصیل

برمی مسلمانوں کی پکار ۔۔۔ محمد طاہر رانا

وہ انتہائی سفاک انسان ہوگا جو برما کی موجودہ صورتحال پر غمگین اور مضطرب نہ ہوا ہو، انسانیت کی ایسی تذلیل کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،بدھ مت کے پیروکاروں نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مظلوم روہنگیاکے مسلمان اپنے ہیں گھر میں بے گھر ہو کر رہ گئے ہیں ، درندہ صفت بدھ بھکشو مذہبی انتہا پسندی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ نہ تو کسی عورت کے تقدس کا خیال رکھا جا رہا ہے نہ ہی شیر خوار بچوں اور بزرگوں کا ، انسانیت کا جنازہ نکل چکا ہے ، روہنگیا مسلمانوں کی آہ و بکا جاری ہے جبکہ دوسری طرف  اقوام

...تفصیل

خارجہ پالیسی تبدیل ہونے جارہی ؟۔۔۔ظہیر الدین بابر

 چین کی جانب سے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کھل کر حمایت کرنا بلاشبہ خوش آئند ہے ، ایسے میں جب پاکستان کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر محاذ بنایا جارہاچین ایک بار پھر پاکستانی موقف کی ترجمانی کرتا نظر آتا ہے۔ بیجنگ میں  وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا  کہ چین اور پاکستان اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ افغان مسئلے کو صرف سیاسی انداز میں حل کیا جاسکتا ہے اور اس کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے  چین کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت پر

...تفصیل

پاکستان کے دشمنوں سے یارانہ۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 الطاف حسین نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس کی سارے پاکستان اور پوری دنیاکے محب وطن پاکستانیوں نے شدید مذمت کی۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا ،اکثر ہوتا تھا۔پھر مذمت، معافی اور اپنے الفاظ کی واپسی پر بات ختم ہو جاتی تھی۔پاکستان کے خلاف اتنی نفرت کا اظہار تو شاید بھارت نہیں کرتا جتنا نفرت کا اظہار قائد تحریک کرتا تھا۔کراچی کی سیاست ہمیشہ لسانی اور علاقائیت کی بنیاد پر تھی۔کہا جاتا تھا کہ الطاف حسین جنون یا مدہوشی کی کیفیت میں بات کر جاتے ہیں مگر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ الطاف حسین اسی جنون

...تفصیل

برمی سفارت خانے تک احتجاجی ریلی۔۔۔میر افسر امان

آٹھ ستمبر کو جماعت اسلامی اسلام آباد نے مسجد شہدا آبپارہ سے برمی سفارت خانے تک جانے کے لیے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر اسلام آباد میں اس ریلی کی تشہیر کے لیے خوبصورت بینر لگائے گئے ۔ ریلی میں شریک ہونے کے لیے اسلام آباد کی گلی گلی میں ہینڈ بل تقسیم کیے گئے۔ شہر کی مساجد کے خطیبوں سے جماعت اسلامی کے ذمہ داروں نے ملاقاتیں کیں۔ان سے درخواست کی کہ جمعہ کے خطبے میں روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے مظالم کو نمازیوں کے سامنے بیان کیا جائے۔ ان کے

...تفصیل

بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔۔۔ضمیر نفیس

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما چوہدری نثار علی کے ایک انٹرویو  پر ان دنوں بعض حلقوں میں بڑی بحث ہو رہی ہے مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کا کوئی مقابلہ نہیں' مریم نواز ابھی بچی ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں میں نے کبھی ان کو اپنا لیڈر نہیں مانا ابھی تو انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے انہیں لیڈر بننے میں وقت لگے گا' ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو ایک دم لیڈر نہیں بنیں انہوں نے دس سال تک نشیب و فراز اور انتہائی مصائب کے ساتھ سیاسی جدوجہد کے

...تفصیل