Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

امریکہ کی نئی سہ ملکی مبہم پالیسی۔۔۔ عبدالقادر خان

امریکہ نے سہ ملکی امریکی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔ اس اعلان کو مبہم پالیسی قرار دیا گیا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغان جنگ کے خاتمے کے حوالے سے حکمت عملی کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔افغانستان میں 16برسوں سے جاری جنگ اب امریکہ کیلئے طویل ترین تنازعہ کی شکل میں حلق میں اٹک گئی ہے ۔ افغانستان میں 8400امریکی اور تقریبا5000نیٹو فوجی موجود ہیں ، لیکن افغان طالبان کے خلاف مستحکم کامیابی حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ۔ یہ بات قابل غور بھی ہے کہ دو لاکھ سے زائد نیٹو افواج کی

...تفصیل

یہ آسمان بھی رستہ ہے۔۔۔پروفیسر جمیل چوہدری

جب حضرت انسان کو اپنے مالک حقیقی کی عطا کردہ غیر معمولی صلاحیتوں کا مکمل ادارک حاصل ہو جاتا ہے ۔ تو پھر یہ بسیط کائنات اس کے لیے ایک جولا نگاہ بن جاتی ہے ۔ وہ اپنے خدا کی آرزوں کا حقیقی ترجمان بن کر ستاروں سے آگے آباد دنیائوں کو سر کرنے کا عزم بالجزم کر لیتا ہے ۔ اس وقت یہ آسمان بھی اس کے لیے ایک رستہ بن جاتا ہے۔میں نے کالم کا عنوان ایک صوفی دانشور کی کتاب سے لیا ہے ۔ مسلم قوم تو نہیں البتہ کرہ ارض پر موجود کئی دوسری اقوا م نے آسمان کو رستہ بنایا ہوا ہے ۔ کچھ عرصہ پیشتر ہمارے شاعر نے کہا تھا

...تفصیل

ٹرمپ کا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ۔۔۔غلام عباس صدیقی

امریکہ نے جنوبی ایشیاء کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی خدمات کو ایک بار پھر مشکوک قرار دیا گیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پالیسی خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پر اربوں ڈالرلگائے ہیں مگر پاکستان آج بھی ہمارے دشمنوں کو تحفظ فراہم کئے ہوئے ہے ،اب مزید برداشت نہیں ہوگا امداد لینی ہے تو ہماری توقعات پر پورا اترنا ہوگا ،ورنہ حقہ پانی بند کردیا جائے گا  قوم کو ایک بار پھر امریکہ نے تشویش میں مبتلاکردیا ہے ،امریکی نئی پالیسی سے صاف نظر آرہا ہے کہ امریکہ

...تفصیل

قربانی کی کھالیں ۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 پاکستان میں ہر سال عید الضحیٰ کے موقع پر اربوں روپے مالیت کے جانور قربان کیے جاتے ہیں۔امسال بھی پاکستان میں 1 کروڑ 5 لاکھ جانور قربان کئے جانے کی توقع ہے۔ ان جانوروں کی کھالیں بھی ثواب کی نیت سے لوگ مختلف امدادی تنظیموں، دینی مدارس اور یتیم خانوں کو دیتے ہیں۔ تاہم گزشتہ چند سالوں میں مختلف جہادی اور شدت پسند تنظیموں بھی کھالیں اکٹھی کرنے کے کام میں پیش پیش ہیں۔ذوالحج کی آمد کے ساتھ ہی فلاحی تنظیموں اور دینی مدارس نے چرم قربانی اکٹھے کرنے کیلئے بینر، پوسٹر اور تنظیمی پتے اور فون نمبرز والے

...تفصیل

ٹرمپ دھمکیوں کے جواب میں موثر پالیسی کی ضرورت۔۔۔رانا اعجاز حسین

 نائن الیون کے بعد فوجی آمر پرویز مشرف کو اپنے اقتدار کے تحفظ، اور امریکی دھمکیوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف پرائی جنگ میں شامل ہونا پڑا مگر شمولیت کے بعد پاکستان نے امریکہ کے فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر امن و امان کے قیام اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنگ اس قدر جانفشانی سے لڑی کہ پاکستان کے تقریبا 73ہزار شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو جان قربانی دینا پڑی، اس کے علاوہ پاکستان کو تقریبا 150 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دیکھا جائے تو کسی بھی جنگ میں اس سے بڑی قیمت ، اور اس سے

...تفصیل

امریکی اندیشوں کا دھواں اور ہماری مجرمانہ غفلت۔۔۔ضمیر نفیس

امریکہ کا یہ الزام نیا نہیں کہ پاکستان  بعض دہشت گردگروپوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے' یہ الزام مختلف اوقات میں مختلف انداز سے سامنے آیا ہے کبھی حقانی نیٹ ورک کا نام لیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان اس نیٹ ورک کو تحفظ فراہم کر رہا ہے کبھی کہا گیا کہ طالبان شوریٰ کو تحفظ دیا جارہا ہے اور اس کے ارکان کوئٹہ میں محفوظ ہیں اب امریکی جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے صدر ٹرمپ کی گفتگو سے یہ نتیجہ بھی واضح ہو رہا تھا کہ اگر پاکستان نے دہشت گرد

...تفصیل