Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

مردم شماری کے نتائج اور وسائل کی منصفانہ تقسیم۔۔۔ذوالفقار ہنڈل

بھلا ہو سپریم کورٹ کا جس نے مردم شماری کروانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔مبارک ہو حکومت کو بھی جس نے 19برس بعد ملک میں چھٹی مردم شماری کامیابی سے کروائی۔مردم شماری میں شامل تین لاکھ سرکاری اور دو لاکھ فوجی جوان بھی کامیابی کے اس عمل میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قارئین آخر یہ عمل 19برس بعد پایہ تکمیل کو پہنچ ہی گیا ۔ملک کی چھٹی مردم شماری کے تحت نتائج سامنے آچکے ہیں۔جس کے نتیجہ کے مطابق 1998سے2017تک2.4فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ موجودہ ملکی آبادی20کروڑ77لاکھ74ہزار520افراد پر مشتمل ہے۔بروز جمعہ ادارہ

...تفصیل

اہل غزہ کے انسانی حقوق؟۔۔۔تنویر اعوان

فلسطینی علاقے غزہ جس کی کل لمبائی 41کلومیٹر،چوڑائی کم از کم 6اورزیادہ سے زیادہ 12 کلومیٹرہے،اس کے جنوب مغرب میں 11 کلومیٹرمصری سرحد ہے جہاں سب سے بڑا کراسنگ بارڈررفح واقع ہے،جس کو  2013سے مصری سیسی حکومت نے غزہ کے مسلم ،مظلوم و مجبور فلسطینی عوام کی آمد ورفت کے لیے بند کیا ہوا ہے،جب کہ اس کے علاوہ باقی تمام سرحدی راہداریاں اسرائیلی قبضے میں ہونے کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے سمندری حدود میں بھی تین ناٹیکل میل کا پہرہ لگا رکھا ہے اور کسی فلسطینی کشتی کو اس پہرے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔یادرہے

...تفصیل

الیکٹرانک میڈیا تفریح کے نام پر کیا دے رہا ہے؟۔۔۔ملک محمد سلمان

ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور افادیت سے کسی کو انکار نہیں ہے ،ٹی وی چینلز کی حیثیت ابلاغ میں ریڑھ کی ہڈی سی ہے ،نیوزچینلز خبر کا بہترین اور موثر ذریعہ ہیں جو معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے ہر کسی کی بنیادی ضرورت ہے۔تیز رفتاری کا یہ عالم ہے کہ ہر خبر فورا سے پہلے کے مصداق ٹی وی سکرین پر موجود ہوتی ہے۔ذرائع ابلاغ کا کام عوام کو باخبر رکھنا ہے ، پرنٹ میڈیا کو اس میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔پرنٹ میڈیا نہ صرف ہر خبر کی تفصیل فراہم کرتا ہے بلکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبرکو مکمل تحقیق اور ذمہ داری سے

...تفصیل

حلقہ NA120:میدان سج گیافاتح کون ہوگا؟۔۔۔ عابد محمود عزام

پانا ما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والا حلقہ این اے 120 لاہور ملکی سیاست کا محور و مرکز اور ملک بھر میں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں اور پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا جاچکا ہے، جس کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اس کے نمائندوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کے سیاسی فائدے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور

...تفصیل

اس جہاں سے رخصت ہوئے ادیب جاودانی۔۔۔افتخار چوہدری

 سال تو یاد نہیں مگر جناب ضیا شاہد کو مل کر واپس آرہا تھا ان سے ملاقات ہو گئی۔میں نے روک کر کہا آپ ادیب جاودانی تو نہیں کہنے لگے جی ہاں اور ان کے ساتھ ارشد ضیاء تھے۔ میں ان دنوں سعودی عرب میں خبریں کا بیورو چیف تھا ایڈیٹر انچیف سے ملنے لاہور آیا تھا ۔پھر میں ان سے مل نہیں سکا اس روز خبر ملی کے وہ چاند اپنی کرنوں سمیت اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ہم کتنے مصروف ہو جاتے ہیں اپنے ہاتھوں سے ستاروں کو ٹوٹتے دیکھتے ہیں ملتے نہیں کہیں انا کہیں خودی کہیں کسل مندی ہمیں روکتی ہے دلیر ہوتے ہیں وہ اشخاص جو ان

...تفصیل

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں بغاوت۔۔۔ضمیر نفیس

قومی سیاست دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک دوسرے کی موثر شخصیات کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اگرچہ پہلے مرحلے میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پانچ چھ نمایاں شخصیات نے علیحدگی اختیار کرکے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن اب پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے باغیوں پر توجہ دینی شروع کر دی ہے خیبرپختونخواہ سے اسکے سابق صوبائی وزیر ضیاء الدین آفریدی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت تحریک انصاف کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے البتہ مسلم لیگ (ن) اب تک کسی بھی جھٹکے سے محفوظ

...تفصیل