Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

امریکا:انسانیت کامجرم ۔۔۔سمیع اللہ ملک

 گزشتہ سے پیوستہ
 دوسری طرف اسلامی اسٹیٹ آف عراق اورالشام کوبھی مغربی خفیہ اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ انہیں فنڈز کے ساتھ ساتھ جدید ترین اسلحہ بھی فراہم کیاجارہاہے۔ منظر نامہ یہ ہے کہ عراق اورشام میں تمام حکومت مخالف گروپوں کوبھرپورتیارکرکے میدان میں لایاجائے تاکہ فوج سے ان کاتصادم ہواوریوں مغربی قوتوں کو ایجنڈے کے مطابق اہداف حاصل کرنے میں بھرپورمدد ملے۔میڈیا کے ذریعے عوام کویہ باورکرایاجارہاہے کہ عراق اورشام میں جوکچھ ہو رہاہے وہ شیعہ سنی اختلافات کاشاخسانہ ہے۔ شیعہ سنی اختلافات کی پشت پر

...تفصیل

عرفان قادرکے نام ۔۔۔محمد آصف عنایت

ناسٹیلجیا یعنی ماضی میں کھونا یا پرانی یادوں میں مبتلا ہونا، سنا تھا دراصل انسان کی زندگی کا ایسا گوشہ یا نگر ہے جس میں بلا شرکت غیرے محظوظ بھی ہوتا ہے اور خدانخواستہ مغموم بھی، ارادہ تو تھا کہ کسی وقت اپنے چند دوستوں میں سے جناب عرفان قادر پر لکھا جائے مگر یہ معلوم نہ تھا کہ یہ کوشش باقاعدہ ناسٹیلجیا کے حملے کی زد میں لے آئے گی، ہم کسی شخصیت کے مثبت پہلوؤں کا اس کی زندگی میں اعتراف کرنے میں کافی بخیل واقع ہونے والے معاشرے کی بنیاد رکھ چکے ہیں البتہ اگر کچھ غرض ہو تو وہ خوبیاں بھی اس کے کھاتے

...تفصیل

انسانیت کی خدمت جماعت اسلامی کی مہم چرم قربانی ۔۔۔میر افسر امان

جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت اتنی پُرانی ہے جتنا ہمارا پیار١ ملک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے اسلامیان پاکستان کی خدمت کرتی آئی ہے۔ اس سال چرم قربانی کی مہم کی تشہر کے لیے کراچی شہر کے صحافیوں کے ساتھ جماعت اسلامی نے ایک پروگرام ادارہ نور حق میں رکھا اس میں الخدمت کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی اور آئندہ کے پروگرام میڈیا کے سامنے رکھے گئے۔امید ہے میڈیا اس کی تشہیرکر کے ان نیک کام میں شریک ہو جائے گا۔ جماعت اسلامی کوبرسہابرس سے اس فیلڈمیں انسانیت کی خدمت

...تفصیل

اچھا تو یہ ہماری جنگ نہیں تھی؟۔۔۔ سلیم اللہ شیخ

اس جنگ میں حصہ لینے کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص مجروح ہوا، اس جنگ میں حصہ لینے کے باعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں اور تاحال پاکستان اس کے نقصانات اٹھا رہا ہے۔ ہمارے ہاتھ میں کیا آیا؟ دھوکا دہی کے الزامات۔ ناقابل اعتبار ریاست کا خطاب۔ ڈو مور کے مطالبات اور دھمکیاں۔ افغانستان بھی ہماری نسبت بھارت پر زیادہ بھروسہ کرتا ہے۔23 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھے بجے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان دیا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا۔بلکہ انہوںنے پاکستانی کو

...تفصیل

ایک کی چونچ۔ایک کی دم۔۔۔تنوویر صادق

دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کے پیچھے بڑی تیزی سے بھاگی آ رہی تھیں۔ موڑ پر مڑتے وقت بھی دونوں میں سے کسی نے گاڑی آہستہ کرنے کا تکلف نہیں کیا۔ موڑ مڑتے ہی سامنے سپیڈ بریکر تھا جو وہاں رہنے والوں نے اپنی حفاظت کے لئے خود ہی بنوایا تھا۔ بنانے والوں کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ اس بریکر کی ساخت کیا ہے، سائز کیا ہے،فائدہ کیا ہے۔ نقصان کیا ہے۔اندھا دھند چلتی گاڑیاں کچھ سنبھلتی تو ہیں۔وہاں بریکر کی آمد کا نہ تو کوئی نشان تھا اور نہ ہی بریکر پر کوئی نشان۔بس ایک پہاڑ نما بڑا سا ٹیلا بنا دیا گیا تھا۔ اگلی

...تفصیل

امریکی کانگرس اور قومی اسمبلی کے درمیان رابطوں کی ضرورت۔۔۔ضمیرنفیس

صدر ٹرمپ کے الزامات اور ان کی دھمکیوں کے جواب میں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر جس قرارداد کی منظوری دی ہے اس کا لب و لہجہ سخت ہے اور یہ سینٹ کی سفارشات کے مقابلے میں قومی امنگوں کی موثر طور پر نمائندگی کرتی ہے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ '' امریکی الزامات واپس لئے جانے تک افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے امریکی سازو سامان کی رسد پر پابندی عائد کی جائے''پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کی جائے مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا ایوان 21اگست کو

...تفصیل