Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

ایک اور اسرائیل ۔۔۔ڈاکٹر تصور حسین

امریکہ بہادر اپنی کالونی انڈیا کو بنانا چاہتا ہے تاکہ جیسا اسرائیل نے عربوں بالخصوص فلسطینیوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے اسی طرح جنوبی ایشیا بالخصوص چین اور پاکستان کو نتھ ڈالنے کے لئے ایک دوسرااسرائیل بنانا چاہتا ہے ۔ گزشتہ روز ریکس ٹلرس نے افغانستان کے مسئلے کے حل میں بھارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی افغان طالبان سے مذاکرات کرانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ٹیلرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شہریوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جتنا ظلم سہا ہے اتنا ہم نے کہیں اور نہیں

...تفصیل

دبنگ جواب۔۔۔محمد ناصر اقبال خان

ہماری زندگی میں کئی دوراہے اورچوراہے آتے ہیں جہاں سے ایک راستہ اِنسان کو عزت وعظمت ، دوسراراستہ ہزیمت،رسوائی اورپسپائی جبکہ تیسراراستہ گمنامی،تاریک راہوں( یعنی جس کادنیا میں ہونانہ ہوناایک برابر ہو) جبکہ چوتھاراستہ روشن مستقبل کی طرف جارہاہوتا ہے۔پریشانیاں اوردشواریاں ہرشاہراہ پربکھری پڑی ہوتی ہیں مگرجو لوگ سوچ بچار سے درست راہ منتخب کرتے ہیںانہیں رفعت ،عفت اور عافیت نصیب ہوتی ہے ۔ جس طرح دنیا کسی نڈر انسان کی بہادری کامظاہرہ دیکھتی ہے اس طرح بزدل یاحد سے زیادہ مصلحت پسنداورمنافق بھی بے نقاب

...تفصیل

بھارت کی نیو کلیئر ڈاکٹرائن پر بدلتا رویہ۔۔۔عبدالقادر خان

بھارت نے خطے میں طاقت کے عدم توازن پر اپنی جارحانہ روش کو قائم رکھتے ہوئے اپنے نیوکلیئر ڈاکٹرائن پر تبدیلی کے ساتھ اپنے جوہری رویئے کو بدل لیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتی اہلکاروں اور اسکالرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات سے اشارہ ملتا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کے اصول پر نظرثانی کے لئے غور کر سکتی ہے اور اس میں پیشگی حملے کے آپشن کو شامل کر سکتی ہے۔اس سے قبل ہی پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے2016 میں بھارتی وزیر داخلہ کے ایٹمی حملے میں پہل نہ کرنے کے بیان کو

...تفصیل

ٹرمپ کی نئی پالیسی۔۔۔محمد امجد

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی جنوبی ایشیاء پالیسی میں پرانی باتوں کو دہرا کر امریکی عوام اور دنیا کوایک مرتبہ پھر افغان ٹرک کی بتی پیچھے لگا دیا ہے۔ فورٹ میئر آرلنگٹن میں تقریبا آدھے گھنٹے تک کی تقریر میں صدر ٹرمپ نے پاکستان کے حوالے سے وہی گھسا پٹا  ڈو مور کا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنے ملک سے ان تمام شر انگیزوں کا خاتمہ کرے جو وہاں پناہ لیتے ہیں اور امریکیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں لیکن وہ دوسری جانب انھی دہشت گردوں کو

...تفصیل

انقلابی فکر و عمل ہی وقت کی ضرورت۔۔۔ڈاکٹر محمد جاوید

وطن عزیز کو معرض وجود میں آئے ستر سال ہونے والے ہیں، خوش فہمیوں، ناہلیوں، چوریوں اور بے انصافیوں سے گھرے ہوئے یہ ستر سال ہماری بحثیت قوم ناکامیوں کا مژدہ سنا رہے ہیں، اگر کامیابیوں کا تذکرہ کریں تو چند خاندانوں نے بھر پور ترقی کی ہے، خوب مال بنایا، اپنی اپنی ایمپائر کھڑی کیں، بھر پور طریقے سے اس بدقسمت ملک کے اداروں پہ کنٹرول کر کے قانون کو اپنے گھر کی رکھیل بنایا، غریب قوم کے وسائل کو برے طریقے سے نہ صرف خود لوٹا بلکہ بین الاقوامی چوروں سے بھی لٹوایا، انتہائی قانونی طریقے سے ہر شعبے کو دیوالیہ

...تفصیل

عالمی کرکٹ بحالی، حکومت کی اہم کامیابی۔۔۔ضمیر نفیس

پاکستان میں ورلڈ الیون کے میچز کا فیصلہ عالمی کرکٹ کی بحالی کا اعلان ہے اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے مقابلوں نے عالمی کرکٹ کیلئے بھرپور راہ ہموار کی تھی ان میچوں میں بھی عالمی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی پاکستان کے عوام نے جس غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ ان میچوں میں شرکت کی اور جس طرح حکومت نے کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ کے اقدامات کئے اس سے عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام پہنچا چنانچہ اس کے بعد ورلڈ الیون کے میچوں کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی۔ اب ان میچوں کے بعد سری لنکا کی

...تفصیل