Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

بے نظیر قتل کے فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کی اپیل یا انتخابی سیاست

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بے نظیربھٹو قتل کیس سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بلاول ہائوس کراچی میں اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا سابق صدر نے سردار لطیف کھوسہ کو کیس  میں اپنا وکیل مقرر کیا ہے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس دوبارہ کھولنے کے ریفرنس

...تفصیل

سفیروں کی کانفرنس اور خارجہ پالیسی کے نئے خدوخال

آباد میں منعقدہ پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس میں  پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے خارجہ پالیسی کے نئے خدوخال کا تعین کرلیا گیا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ موقف خوش آئند ہے کہ ان سفارشات کی قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرلی جائے گی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ خارجہ پالیسی عصری تقاضوں' جیو پولیٹکل صورتحال اور ملک کے  وسیع تر مفاد میں ازسر نو تشکیل دی جارہی ہے انہوں نے سفراء کو ہدایت کی کہ پاکستان کا موقف زیادہ واضح انداز میں دنیا

...تفصیل

ایوان کی طرف سے سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش

ایران کے عازمین حج کو اس بار سعودی حکومت کی طرف سے جو سہولتیں فراہم کی گئیں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مزید بہتری کا راستہ کھولا ہے چنانچہ ایران کی طرف سے سعودی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق حج تنظیم کے سربراہ علی غازی عسکر نے ایرانی عازمین کے لئے الگ سے نئی حکمت عملی اختیار کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک کے درمیان اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ڈائیلاگ اور مذاکرات کے ذریعے طے

...تفصیل

پاکستان کا مضبوط موقف' امریکی وضاحتیں

صدر امریکہ کی طرف سے نئی افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں جو لب و لہجہ اختیار کیا گیا پاکستان کی پارلیمنٹ حکومت اور آرمی چیف کی طرف سے اس کا جس موثر انداز میں جواب دیا گیا اس کے نتیجے میں اب امریکہ اپنے موقف کی وضاحتیں پیش کرنے لگا ہے اور اس کے موقف میں بھی قدرے تبدیلی سامنے آئی ہے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے دوران امریکی پالیسی کے اہم نکات کی جو وضاحت کی ہے اسے بڑی حد تک اطمینان بخش قرار دیا جاسکتا ہے

...تفصیل

6ستمبر کی جنگ جب مسلح افواج اور قوم یک جان ہوگئیں

آج پوری قوم دفاع پاکستان منا رہی ہے 6ستمبر1965ء کو پاکستان کی قوم اور اس کی مسلح افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو جس طرح للکارا اس کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اسے اس کی سرزمین پر دھکیل دیا ہر سال 6ستمبر کو قوم ان تاریخ ساز لمحوں کی یاد مناتی ہے 6 ستمبر کی صبح بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا۔ بھارتی فوج کے جنرل چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وہ لاہور کے جم خانہ کلب میں شام گزاریں گے مگر پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے پاک فوج کے جوانوں نے جہاں پی آر بی نہر یک پل کو اڑا کر دشمن

...تفصیل

برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور اہم طاقتوں کی خاموشی

روہنگیا کے مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے مظالم کے بارے میں مسلسل خبریں منظر عام پر آرہی ہیں مگر ابھی تک مسلم امہ یا مغربی ممالک کی طرف سے ان مظالم کے خلاف کوئی آواز سننے میں نہیں آئی اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق میانمار کی شمال مغربی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف میانمار کی فوج کے مبینہ آپریشن میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 370تک پہنچ گئی ہے  روہنگیا مسلمانوں سے وابستہ عسکریت پسند گروپ کے پولیس چیک پوسٹوں پر کئے جانے والے منظم حملوں کے بعد سے فوج نے جوابی کارروائی شروع کر

...تفصیل