Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

ہر معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کو ملوث کرنا درست نہیں

 ملک کے بعض عناصر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے پس منظر میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ تلاش کررہے ہیں اور ان کی طرف سے یہ تاثر دیا جارہا ہے سابق وزیر اعظم نے بعض معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی رائے یا فیصلے سے اختلاف کیا اور من مانی کی جس کے نتیجے میں انہیں اقتدار سے رخصت ہونا پڑا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر معاملے میں اسٹیبلشمنٹ کو ملوث کرنے کا رحجان درست نہیں ہے سیاستدانوں کو اس روش سے گریز کرنا چاہیے اور اپنی کارکردگی و رویوں پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس کا ایشو

...تفصیل

پرویز مشرف آمریت ا جواز تلاش نہ کریں حقائق کو تسلیم کریں

سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف ان چند ریٹائرڈ جرنیلوں میں سے ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فوجی آمریت کی حمایت کرتے ہیں اور اسے ملک کیلئے مفید قرار دیتے ہیں جبکہ عام طور پر آمریت میں شریک اقتدار جرنیل بھی ریٹائرمنٹ کے بعد معذرت خواہاں رویہ اختیار کرتے ہیں اور یہ استدلال پیش کرتے ہیں کہ ان کیلئے چیف کے حکم کی خلاف ورزی مشکل تھی اور عوام کی ترقی اور مملکت کے استحکام کیلئے جمہوریت ہی ناگزیر ہے۔جنرل(ر) پرویز مشرف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آمروں نے ملک کو ٹھیک کیا لیکن سویلین حکمرانوں نے اس

...تفصیل

کرنل (ر) زاہد حبیب کی بازیابی کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوششیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی شہری کرنل (ر) زاہد حبیب کی بازیابی کے لئے بھارتی حکومت سے رابطہ کیا ہے تنظیم کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق کسی بھی دوسرے ملک کے شہری کو دھو کا دہی کے ذریعے اغواء کرنا انسانی حقو ق کی بدترین پامالی ہے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اپنی دوغلی پالیسی کو چھوڑ کر کرنل (ر) زاہد حبیب کو فوری طور پر رہا کرکے عالمی قانون پر عملدرآمد کرے' تنظیم نے بھارتی حکومت اور وزیر داخلہ سے اپنے رابطوں کے ذریعے زاہد حبیب

...تفصیل

''چیئرمین سینٹ نشاندہی کریں عدلیہ نے کہاں تجاوز کیا''

سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی ملک میں پارلیمانی جمہوریت کے استحکام کے خواہاں ہیں آئین میں18 ویں ترمیم جس کے نتیجے میں صوبوں کو زیادہ اختیارات حاصل ہوئے اس کی تیاری اور منظوری کے سلسلے میں ان کی کوششیں تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جن خدشات کا اظہار کیا ہے انہیں کسی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ کوئٹہ میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک اور وفاق خطرناک نہج پر آکھڑے ہوئے ہیں ایسے میں اداروں کے درمیان کھینچا چانی اور ایک دوسرے پر حاوی ہونے

...تفصیل

سیاسی جماعتوں میں خواتین کے وقار کو تحفظ دیا جائے

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے جہاں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے وہاں پارٹی کے سربراہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور یہ کہا ہے کہ پارٹی میں خواتین کے وقار کو تحفظ حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیں گی' پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی عائشہ گلالئی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندر خواتین کو تحفظ اور عزت ملنی چاہیے جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیر رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان

...تفصیل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی سے پہلا خطاب

وزارت اعظمیٰ کے الیکشن میں 221ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نومنتخب شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی سے پہلا خطاب غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا اپنے محولہ خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سابق وزیراعظم اور اپنے قائد نواز شریف کے جاری تعمیر و ترقی کے مشن کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پھر وزیراعظم بنیں گے ایک بڑی عدالت عظمیٰ لگے گی وہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہوگی' نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی ہم سب ان کی بیگناہی کے گواہ ہوں گے' انہوں نے کہا کہ میں نے دولت محنت

...تفصیل