Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

دبئی میں منعقدہ عالمی کشمیر کانفرنس کی سفارشات

دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے لئے کام کرنے والے برطانیہ کے ایک غیر سرکاری ادارے کے زیراہتمام دبئی میں تین روزہ کشمیر کانفرنس غیر معمولی سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ''صلح مذاکرات'' کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس میں آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت اور پاکستان کے اہم رہنما بھی شریک تھے کانفرنس نے اپنی سفارشات میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے 2003ء کے معاہدے کا احترام کیا جائے لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت اور سفر کے نئے روٹ کھولے جائیں اور جموں

...تفصیل

جمہوریت کے لئے لازم ہے ادارے حدود سے تجاوز نہ کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کے روز پنجاب ہائوس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ وزارت اعظمیٰ سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کے ہرگز ذاتی مقاصد نہیں ہیں انہوں کہا کہ کیا ملک میں کوئی ایسی عدالت ہے جو پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کا احتساب کرے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں چار سال کس طرح گزارے میں ہی جانتا ہوں جب ایک ادارہ دوسرے کا احترام نہیں کرے گا تو پاکستان آگے نہیں چلے گا عوام کی حکمرانی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے کروڑوں لوگ ووٹ دیں اور بیٹے کی کمپنی سے

...تفصیل

سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ضابطہ اخلاق وضع کریں

عائشہ گلالئی کے بعد اب عائشہ احد نامی خاتون کا سیکنڈل سامنے آیا ہے اور تحریک انصاف نے اس سیکنڈل کے حوالے سے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مذکورہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کا حمزہ شہباز سے نکاح ہوا ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ 2015ء میں اس کے اس دعوے کو ایک عدالت نے جھوٹ قرار دے کر مقدمہ خارج کر دیا تھا۔ یہ امر غور طلب ہے کہ عائشہ گلالئی کے معاملے میں بہت دنوں تک خاموش رہنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس معاملے پر فوراً اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا  ہے کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم اس معاملے میں

...تفصیل

سابق وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ

اسلام آباد تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سویلین بالادستی کو تسلیم کیا جائے میری حکومت کے خلاف سازش کی گئی ہے آئندہ حکومت میں  آکر اس سازش کو ہمیشہ کے لئے ختم کردوں گا اس سے قبل بھی میری حکومت سازشوں کی نذر ہوئی انہوں نے کہا کہ میں اداروں سے ٹکرائو کا حامی نہیں ہوں لیکن سازش سے پردہ ضرور اٹھائوں گا پانامہ کیس میری حکومت گرانے کے لئے بنایا گیا جبکہ عوام نے پانامہ کیس کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا لیکن

...تفصیل

الزام تراشی کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ان کی صوبائی حکومت گرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مسلم لیگ (ن) ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم جواب میں ایسی کوئی پیشکش نہیں کریں گے۔ ہم تحریک انصاف کے چیئرمین سے درخواست کریں گے کہ خدا کے لئے بے بنیاد الزام تراشی اور غلط بیانی کی سیاست کو اب ترک کر دیا جائے ان کے اس انداز سیاست نے ملک کے سیاسی ماحول کو پہلے ہی بہت خراب کر رکھا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے

...تفصیل

کیا بھارت کو خطے کے امن سے کوئی سروکار نہیں؟

بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں خارجہ پالیسی پر بیان دیتے ہوئے بھارت کی وزیر خارجہ شسماسوراج نے کہا کہ نواز شریف نے برہان وانی کو شہید قرار دے کر تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ دسمبر 2015میں باہمی تعلقات نقطہ عروج پر پہنچ چکے تھے۔ جب مودی نے نواز شریف کی خواہش پر ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لئے دہشت گردی روکنا ہوگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نریندر مودی سے کہا تھا کہ آپ میرے جہنم دن پر خود مجھے مبارکباد دینے کے لئے یہاں آئیں۔ چنانچہ

...تفصیل