Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

افغانستان میں ہندو کلچر اور اثرورسوخ کا فروغ افغان عوام کیلئے چیلنج

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے پریس بریفنگ کے دوران بھارت اور افغانستان کی جانب سے دہشت گردی کی مدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ2018ء تک مکمل ہونے کا قومی امکان ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریتی مسلم علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے انہوں نے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا

...تفصیل

سابق وزیراعظم محاذ آرائی کا راستہ اختیار نہ کریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لے کر لاہور تک ریلی اس اعتبار سے یقینا کامیاب رہی کہ اس دوران انہوں نے اپنی پارٹی کو ایک بار پھر فعال کر دیا اور عوام کو بھی ان حالات  سے آگاہ کیا جن میں انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی مختلف تقاریر میں جس جدوجہد کی بات کی اور عوام سے ساتھ دینے کے عہد کئے یہ بات ناقابل فہم ہے ان کے سیاسی مخالفین اس سے یہ تنیجہ اخذ کرتے ہیں کہ اپنی تقاریر کے ذریعے انہوں نے عوام کو عدلیہ کے خلاف مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے اوروہ ملک میں ابتری پھیلانے کے خواہاں

...تفصیل

سینیٹر جان مکین کا منصوبہ ، افغانستان میں طاقت کا استعمال

امریکی وزیر دفاع جیمز ٹیبس نے جولائی کے وسط میں افغانستان کے حوالے سے حکمت عملی پیش کرنی تھی لیکن ان کی حکمت عملی نامعلوموجوہ کے باعث تاحال منظر عام پر نہ آسکی تاہم امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینٹر جان مکین نے اپنا الگ منصوبہ پیش کردیا ہے اس میں انہوں نے جہاں یہ کہا ہے کہ افغانستان کے اندر کارروائیوں میں تیزی لائی جائے وہاں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پر دبائو بڑھایا جائے جان مکین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہم نے بڑا نقصان برداشت کیا ہے اب ہم نئی حکمت عملی کے تحت افغانستان میں

...تفصیل

کمزور جمہوریت میں پارلیمنٹ کی بالادستی ممکن نہیں

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے حکومت ، ملٹری بیوروکریسی اور عدلیہ کے درمیان ڈائیلاگ کرانے کا اعلان کیا ہے اور ملک کے تین سب سے بڑے اور طاقتور اداروں کے اعلیٰ قیادت کو سینٹ میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس لئے اس حوالے سے ادارہ جاتی مکالمہ ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اراکین سے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تجاویز حاصل کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں میں

...تفصیل

سیاسی جماعتوں کو انتخابی قانون پر سختی سے عمل کرنا ہوگا

قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا انتخابات بل 2017ء غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اگرچہ اس بل کی متعدد شقیں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں تاہم بنیادی بات اس قانون پر مکمل عملدرآمد کی ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر مالی اور انتطامی خودمختیار دی گئی ہے اور اب وہ حکومت کا مرہون منت نہیں ہے مجوزہ قانون کی ایک شق کی رو سے سیاسی جماعتیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عام نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہیں اس شق

...تفصیل

قوم جلد اور سستا انصاف چاہتی ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ میں سانحہ 8اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی کی سازش کامیاب ہوئی تو اگلی نسلوں کو کچھ نہیں ملے گا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ادارے کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ برسوں کے دوران کمی آئی ہے لیکن ہمیں یہ جاننا ہے کہ دہشت گردی کے اصل محرکات کیا ہیں اور ہمیں کس طرح انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ علیحدگی کے

...تفصیل