Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

وزیراعظم فاٹا اصلاحات پر جلد عمل کو یقینی بنائیں

فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان سینٹ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی وفد نے کہا کہ دہشت گردی نے قبائلی ایجنسیوں میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے اور ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا میں تبدیلی لازمی ہے اور وہاں جمود کا خاتمہ کرنا ہوگا فاٹا میں تبدیلی حکومت کی ترجیح ہے ہم فاٹا کو دوسرے وفاقی یونٹوں کے مساوی لانا چاہتے ہیں فاٹا کے شہریوں سے تمام سماجی شعبوں میں مساوی سلوک کو یقینی بنانا ہوگا ہماری

...تفصیل

عوامی تحریک کے قائد عدلیہ پر اعتماد کریں اپنی عدالت نہ لگائیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد فیصل آباد ' ملتان اور اسلام آباد میں مظاہرے کریں گے اس موقع پر انہوں نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پر شدید تنقید اور بے بنیاد الزام تراشی کی ہے  ان کے خطاب پر اپنے ردعمل کا  اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  سارے

...تفصیل

ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں طاقت کے ذریعے امن کی خواہاں

امریکہ کی وزارت دفاع سمیت بعض حلقوں میں اس حوالے سے غور کیا جارہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ ترک کرکے بلیک واٹر کو بھیجنے کے بارے میں سوچا جائے امریکہ کے ایوانوں میں سنجیدگی سے اس بارے میں سوچا جارہا ہے کہ بلیک واٹر کو کنٹریکٹ دے کر اسے افغان طالبان سے برسرپیکار کر دیا جائے اس طرح امریکی فوج کو مزید نقصان سے بچایا جاسکتا ہے تاہم ان اطلاعات  پر افغانستان میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اگرچہ افغان حکومت نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن سابق صدر حامد کرزئی

...تفصیل

گولیاں چلانے والے نریندر مودی کاکشمیریوں کو گلے لگانے کادعویٰ

بھارتی یوم آزادی  پر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا' بھارت کا یوم آزادی حقیقی معانوں میں کشمیریوں کے لئے یوم سیاہ کی خبر لے کر آیا تھا بھارت کی سات لاکھ سے زائد فوج گزشتہ تقریباً سات دہائیوں سے کشمیر پر قابض ہے اور بھارت طاقت کے زور پر قبضہ کرکے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے لیکن کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد نے دنیا بھر میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کرایا جائے اور ان کے مستقبل کا

...تفصیل

پاکستان سے مذاکرات' بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

بھارتی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 31ارکان جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 13ممبران بھی شامل ہیں بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ امن و امان کی بحالی کی خاطر پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں ان ارکان نے بھارتی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کو بہانہ بنا کر بات یت کے عمل کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں بنایا جاسکتا 31ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے دونوں ایوانوں میں تجاویز پیش کی ہیں جن پر آئندہ چند دنوں میں بحث متوقع ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے باوجود سابق وزرائے

...تفصیل

صدر مملکت کا قومی قیادت کو آئین پر متحد ہونے کا مشورہ

صدر مملکت ممنون حسین نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کے موقع پر اپنے خطاب میں قومی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات ختم کرکے قومی مفاد میں پاکستان کے آئین پر متحد ہو جائیں گلے شکوئوں پر قابو پایا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں قائدین سے اعتدال اور مفتولیت کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ عوام خصوصاً نوجوانوں کی بے چینی پر توجہ دی جائے صدر نے کہا کہ آئین کا تحفظ اور اس کی مکمل پاسداری ملک کے امن' ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ قوم کا مزاج بنیادی طور پر جمہوری اور پارلیمانی

...تفصیل