Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

خیبرپختونخواہ میں ڈینگی وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کی معاونت اور جوابی ردعمل

خیبرپختونخواہ پر ڈینگی وائرس کے حملے کے نتیجے میں آٹھ سو مریضوں کے اس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں یہ امر قابل تحسین ہے کہ ان اطلاعات کے بعد پنجاب کے وزیر صحت نے صوبے کے عوام کی خدمت کے جذبے سے پشاور کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ سیاست نہیں بلکہ مریضوں کے علاج اور ڈینگی کو شکست دینے کے لئے آئے ہیں یہ امر ناقابل فہم ہے کہ شروع میں خیبرپختونخواہ کی حکومت نے پنجاب حکومت کی مدد ینے سے انکار کیا تاہم آخار کار ڈینگی کو شکست دینے کے لئے معاونت کے حصول پر آمادہ ہوگئی اور یہ موقف اختیار کیا کہ

...تفصیل

عمران خان کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں' نواز شریف کو ہٹانا تھا

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اپنی پارٹی کے ایک رہنما حاجی محمد شعیب خان شہید ایم پی اے کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی سیاسی امور پر کھل کر گفتگو کی ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست کے میدان میں عمران خان کا بھرپور مقابلہ کریں گے اس لئے پارٹی کارکنوں کواپنے اختلافات ختم کرکے آئندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ نواز شریف کو ہٹانا تھا انہوں نے کہا کہ اے این پی (ولی) آئندہ

...تفصیل

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات آرمی چیف کا دو ٹوک موقف

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے اپنے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں امداد نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف چاہیے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان سے زیادہ کوئی ملک دلچسپی نہیں رکھتا پاکستان نے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف

...تفصیل

مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھنے کیلئے لازم ہے کہ سب کو اعتماد میں لیا جائے

برسراقتدار مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائمقام صدر منتخب کرلیا ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ قائمقام صدر کا فیصلہ پہلے اور اجلاس بعد میں ہوا ہے پارٹی میں جمہوریت ہے  نہ مشاورت' مرکزی مجلس عاملہ کے اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق نے کی اجلاس میں عاملہ کے 55ارکان کو مدعو کیا گیا تھا مجلس عاملہ کے 5ارکان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے جبکہ ملک میں موجود ہونے کے باوجود سینیٹر نجمہ حمید

...تفصیل

اے این پی میں ولی گروپ کے انضمام کا فیصلہ

یہ اطلاعات قومی سیاست کے لئے خوش آئند ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی اور اے این پی ولی گروپ کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان کے مابین خاندانی تنازعہ و سیاسی اختلافات کے خاتمہ اور دونوں پارٹیوں کے انضمام پر اتفاق ہوگیا ہے دونوں قائدین کی جلد باضابطہ ملاقات ہوگی جس میں بیگم نسیم ولی اپنی پارٹی اے این پی میں ضم کرنے کا اعلان کریں گی البتہ صوبائی صدر فرید طوفان پر اے این پی کے دروازے بند رہیں گے اور وہ پارٹی انضمام کے باوجود اے این پی کا حصہ نہیں بن پائیں گے اطلاعات کے مطابق ولی خاندان کے

...تفصیل

کشمیر میں قابض بھارتی فوجوں کی دہشت گردی پر امریکی خاموشی

کشمیری لیڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد امریکہ نے اب حزب المجاہدین کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے مذکورہ دونوں امریکی فیصلوں کا تعلق بھارت کی حمایت اور اس کی خوشنودی سے ہے خطے میں امریکہ جس مقصد کے تحت بھارت کی پیٹھ ٹھونک رہا ہے اس کے ساتھ سول ایٹمی تعاون سمیت دیگر معاہدے کر رہا ہے اسی تناظر میں اس کے یہ فیصلے بھی بہت بامعانی محسوس ہوتے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے جبکہ کشمیر کے دونوں حصوں میں کشمیریوں نے

...تفصیل