Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

بنک آف خیبر کے سربراہ اور جماعت اسلامی کا تنازعہ

جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ خیبر بنک کے ایم ڈی کو ہٹائے نہ جانے کے معاملے پر صوبائی حکومت کے رویے کے پیش نظر پارٹی کے تینوں وزراء اپنے دفاتر نہیں جائیں گے مجلس عاملہ نے وزارتوں سے استعفوں اور تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے خاتمہ سمیت مختلف آپشنز پر غور کرتے ہوئے بنک کے معاملہ میں کسی بھی حتمی فیصلے کا اختیار صوبائی امیر کو دے دیا ہے جو ایک دو روز میں حکمت عملی کا باضابطہ اعلان کرینگے مجلس عاملہ کے اجلاس میں بنک آف خیبر کے معاملہ پر تفصیلی غور کیا گیا

...تفصیل

قومی سلامتی کمیٹی کا مضبوط موقف اور موثر قومی بیانیہ

وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے تمام خدوخال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور ایک ایسا بیانہ پیش کیا گیا جسے بلا شبہ پاکستان کی قوم کا بیانیہ قرار دیا جاسکتا ہے اس بیانہ میں جہاں ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان پر تمام الزامات کو مسترد کردیا گیا وہاں اس امر پر بھی زور دیا گیا امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے کیونکہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جاسکتی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے واضح کیا کہ مشرقی

...تفصیل

ملک میں طلباء یونینز کی بحالی کا مسئلہ' احتیاط کی ضرورت

سینٹ کے  پورے ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اجلاسوں کی سفارشات کی روشنی میں ملک میں طلباء یونینزکی بحالی کے لئے متفقہ طور پر جو قرارداد منظور کی گئی گزشتہ روز سینٹ کے ایوان میں بھی اسے منظور کرلیا گیا قرارداد میں حکومت کی طلباء یونین کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں بلاتاخیر ضابطی اخلاق مرتب کیا جانا چاہیے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی جمہوری عمل میں شراکت انتہائی اہم ہے طلباء یونینزسے ملک میں سماجی اور سیاسی عمل کو تقویت ملی ہے منتخب طلباء نمائندوں کو اپنے

...تفصیل

دوست ممالک اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر جوابی افغان پالیسی دی جائے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نئی افغان پالیسی منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس میں جو لہجہ اختیار کیا وہ بھی کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے رویہ نہ بدلا تو اسکی امداد کم اور نان نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کردینگے وزیر خارجہ ایکس ٹیلرسن نے کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے اسے عسکریت پسندوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنے ہوں گے ہمیں اس کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر بھی تحفظات ہیں جبکہ دوسری طرف امریکی فضائیہ کے

...تفصیل

انتخابی اصلاحات اور طاقتور و خود مختار الیکشن کمیشن وقت کی ضرورت

منگل کے روز حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ پیش رفت سامنے آئی کہ اس نے آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں ترمیم کرنے کا اعلان کردیا وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں ہے ذیلی  کو کمیٹی میں لے کر جائیں گے دوسری اہم پیش رفت انتخابی اصلاحات بل کی منظوری تھی اس بل کی ایان نے کثرت رائے سے منظوری دی بل میں حکومت اور اپوزیشن کی چالیس سے زائد ترامیم شامل ہیں منظوری کے عمل کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کردیا بل کی رو سے شفاف انتخابات

...تفصیل

افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا جواز اس کی نئی افغان پالیسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی کا اعلان کردیا ہے اگر اس پالیسی کا حقیقی تجزیہ کیا جائے تو یہ افغانستان سے معدنیات کی لوٹ کھسوٹ خطے کی محاذ آرائی میں اضافے اور بھارت کو علاقے میں اس کے جارحانہ رویوں میں شہ دینے کے مترادف ہے۔ پاکستان کے لئے اس میں کوئی چونکا دینے والی بات نہیں ہے کیونکہ اس میں امریکہ کی طرف سے ان بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور اب امریکہ اس صورتحال پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا دہشتگرد ہمارے خلاف ایٹمی ہتھیار

...تفصیل