Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

ایک طرف خواتین کے حقوق کا دعویٰ دوسری طرف مراکز بند کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے خیبرپختونخواہ حکومت کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پشاور سوات' ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں واقع مصیبت زدہ خواتین کی امداد' بحالی اور تحفظ کے لئے قائم کئے گئے کرائسزسینٹر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل تین رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی دونوں اپیلیں خارج کر دیں اور چاروں کرائسز سنٹر بحال کر دئیے جسٹس دوست محمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خواتین

...تفصیل

جو کچھ بھی ہونا ہے افغانستان میں ہوگا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی بلوم برگ سے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی افغانستان میں عسکری قوت میں اضافے کی پالیسی کو پہلے دن کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ہم پہلے ان سے واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے  فوجی طاقت کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو سپورٹ کرتی ہے پاکستان کی سرزمین پر کسی کو افغان جنگ لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ افغانستان

...تفصیل

قطر' ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے

مسلم امہ کے اتحاد کے خواہاں حلقوں کے لئے یہ اطلاعات یقینا خوش آئند ہیں کہ قطر نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ان حالات میں جبکہ خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ قطر کا تنازعہ موجود ہے اس کا ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے  قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ قطر اپنا سفیر تہران بھیج رہا ہے جہاں وہ پھر سے خدمات سرانجام دیں گے ایرانی وزارت خارجہ کا

...تفصیل

آبادی میں اضافہ اور شہروں کی جانب نقل مکانی کا رحجان

مشترکہ مفادات کونسل میں چھٹی مردم شماری کے حوالے سے جو اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں ان کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 20کروڑ70 لاکھ74ہزار پانچ سو بیس افراد پر مشتمل ہے وفاقی دارالحکومت کی آبادی آٹھ لاکھ  سے بڑھ کر بیس لاکھ ہوگئی ہے 19سال کے دوران آبادی میں 5.7فیصد اضافہ ہوا مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہوگئی 1998ء میں پاکستان کی مجموعی آبادی 13کروڑ23لاکھ52ہزار 279تھی 1998ء سے 2017ء کے دوران آبادی بڑھنے کی اوسط شرح 4.2فیصد رہی۔چھٹی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ایک سو خواتین کے مقابلے میں 105مرد

...تفصیل

روس کی طرف سے پاکستان کے موقف کی حمایت

چین کی طرح روس نے بھی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے امریکی رویے پر تشویش ظاہر کی ہے اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ' روس کے صدر ولادی میرپوٹن کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کاہلوف نے روسی اخبار افغانستان ڈیلی سے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے  پاکستان خطے کا اہم کھلاڑی ہے جس پر دبائو بڑھانے سے خطے کی سیکورٹی صورتحال مزید خراب ہوگی اور افغان امن عمل کو نقصان پہنچے گا واشنگٹن کو ہر صورت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان

...تفصیل

آئین کی بالادستی' قومی سطح پر مکالمہ ناگزیر ہوچکا ہے

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران بہت سے اہم سوالات اٹھائے ہیں ان سوالات کا تعلق اس مقدمے سے ہے جس میں انہیں نااہل قرار دیا گیا اگر انہوں نے محض سیاسی بنیادوں پر سوالات اٹھائے ہوتے تو انہیں ان کے انفرادی یا جماعتی خیالات سے تعبیر کیا جاسکتا تھا مگر انہوں نے ملک کے قانون دان طبقے کو مخاطب کیا ہے اور سراسر قانونی نکات پیش کئے ہیں اس تناظرمیں ہم سمجھتے ہیں ملک میں ایک نئی بحث اور نئے مکالمے کا آغاز ہوگیا ہے یقینا بحث آگے بڑھے گی تو بہت سے ابہام دور ہوں

...تفصیل