Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل
ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے... تفصیل

جرائم پیشہ افراد کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے،اشتیاق چیمہ

 ایس ایچ او پیرودھائی اشتیاق مسعود چیمہ نے اساس کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے سر پر کفن باندھ لیاہے اور پیرودھائی سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم  لیں گے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کریک ڈائون کر رہے ہیں اور ہوٹل مالکان کو وارننگ دی ہے کہ کوئی بھی ہوٹل مالک غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی میڈیا سماج دشمن عناصرکی نشاندہی کرے ہم بھرپور کارروائی کریں گے منشیات فروشوں جواریوں کے خلاف

...تفصیل

بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17مئی تک ملتوی کر دی گئی،ایف آئی اے کے پراسیکوٹر سیکورٹی وجوہات کے باعث پیش نہ ہوئے، بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز جوئیہ نے کی،سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے، جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کیلئے ملتوی کر دی اور 6گواہوں کو دوبارہ سمن جاری کرکے طلب کرلیا، تھانہ سٹی پولیس نے 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ کے قریب ہونے والے دھماکہ کا مقدمہ درج کیا

...تفصیل

سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں،جنید اختر

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر12مئی 2007ء کے واقعات کے خلاف ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی وکلاء یوم سیاہ منا یا، وکلاء نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے ، اس موقع پر سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا ،واضع رہے کہ بارہ مئی دو ہزار سات کوسابق چیف جسٹس بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیلئے کراچی آ رہے تھے، انہیں روکنے کیلئے سٹی کورٹ جانے والے تمام راستے سیل کردئے گئے تھے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میںمتعددافراد

...تفصیل

انسداد دہشتگردی ، فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان بری

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے فورتھ شیڈول کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو بری، سانحہ راولپنڈی کے دوران امام باگاہوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ملزمان میں مقدمہ کی نقول تقسیم کردیں اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ تاریخ مقرر کر دی، تھانہ منگلا جہلم میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم ڈاکٹر طارق کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا، جبکہ تھانہ واہ کینٹ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم مولوی صدیق کو بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے بری کردیا،تھانہ وارث خان میں

...تفصیل

حضور نبی کریمۖ باعث تخلیق کائنات ہیں ،پیر نقیب الرحمن

 در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و ممتا ز روحانی پیشوا پیر الحاج الحافظ پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمۖ باعثِ تخلیق کائنات ہیں آپۖ کے وجود با برکات کے باعث یہ کائنات وجود میں آئی ہے حضور نبی کریمۖکی  اس کائنات میں تشریف آوری اﷲ کریم کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے ۔ حضور نبی کریمۖ کی محبت عین ایمان اور جان ایمان ہے ۔ مسلمان کا اس وقت تک ایمان مکمل نہیں ہو تا جب تک کہ وہ حضور نبی کریمۖ سے اپنے ماں باپ سے بڑھ کر محبت اور عقیدت کا اظہار نہ کرے یہی وجہ ہے کہ ایک مسلمان خوا ہ

...تفصیل

عمران خان آمریت کی باقیات کے نرغے میں گھر گئے ہیں،سردار نسیم

مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ملک ابرار احمد،محترمہ سیما جیلانی،راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ملک افتخار احمد،بیگم تحسین فواد اور زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کی طرف سے تحریک انصاف کے احتجاج کی حمائیت کے اعلان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان آمریت کی باقیات کے نرغے میں گھر گئے ہیں،دھمیال ہائوس اور لال حویلی کی طرح آج بنی گالہ شو بھی بری طرح فلاپ ہوگا ،راولپنڈی ،اسلام آباد کے عوام ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو

...تفصیل