Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

اسلام آباد ،مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی فروخت کسی صورت میں قبول برداشت نہیں ،شیخ انصر عزیز

مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیائے خورد ونوش کی فروخت کسی صورت میں قابل برداشت نہیں ۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) صحت مند اور خالص اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت کھانے پینے کی اشیاء کے مسئلے کو حکومت اور عوام مل کر ختم کر سکتے ہیں ۔ معاشرتی جرموں میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے مظہر صحت جز کو ایک جامع اور مستقل بنیادوں پر مہم کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر

...تفصیل

آرٹس کونسل کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ،قربان نیازی کی شاندارپرفارمنس

 راولپنڈی، آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میںصوفی میوزیکل نائٹ میں قربان علی نیازی،غلام عباس فراست، ماریہ کنول اوراقدس ہاشمی نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ اورلبنیٰ ریحان پیزادہ نے بطورمہمان ِخصوصی محفل کورونق بخشی جبکہ معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے بطورمیزبان اپنے منفرداندازمیں بڑی تعدادمیں موجود شرکاء کے چہروں پرقہقے بکھیرتے رہے۔ صوفی نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اگریہی

...تفصیل

وفاقی اساتذہ کی طرز پر ٹائم سکیل پرموشن دی جائے

 کینٹ اینڈ گریژن تعلیمی ادارہ جات کے اساتذہ اور پرنسپل صاحبان نے سیکرٹری دفاع، چیف آف آرمی سٹاف سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیںوفاقی اساتذہ کی طرز پر ٹائم سکیل پرموشن دی جائے اور ان کے کیس کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، ہائی کورٹ کے واضح احکامات ،خزانہ ڈویڑن کے رولز کی موجودگی کے باوجود ڈائریکٹوریٹ میں ان کی سنیارٹی لسٹ کو جائز حق نہیں دیا جارہاہے ،پبلک سروس کمیشن سے مقابلہ کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں ان کا نام ٹائم سکیل پروموشن سے آوٹ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کینٹ گریژن کے

...تفصیل

نواز شریف کا تاجروں سے کیا گیا منصفانہ کرایہ داری کے نفاذ کا وعدہ پورا کریں

ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے عہدیداران کا غیر رسمی اجلاس مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا ، ایک قرار داد کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ میاں نواز شریف کا اسلام آباد کے تاجروں سے کیا گیا منصفانہ کرایہ داری کے نفاذ کا وعدہ پورا کریں، ایک دوسری قرارداد میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے مطالبہ کیا گیا کہ کرایہ داری کا موجودہ قانون چونکہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اس لئے اس قانون کے تحت چلنے

...تفصیل

اسلام آباد ، وفاقی پولیس کی کارروائی،9بھکا ریو ں سمیت13ملزمان گرفتار

وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 09بھکا ریو ں سمیت13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے  نقدی ، چرس و دیگر اشیا ء بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عناصرکے خلاف کا رروائیاں کو مزید مو ثر بناتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ

...تفصیل

راولپنڈی ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،ریلوے سٹیشن ٹارگٹ تھا،سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ۔پکڑے جانے والے سامان میں مشکوک موٹر سائیکل ، تین بندوقیں ، مشین گن اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان چکلالہ ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر سرچ آپریشن بھی کیا ۔