Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل
ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے... تفصیل

کرپشن کیخلاف 11ستمبر کا مارچ سنگ میل ثابت ہوگا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ 11 ستمبر کا احتساب مارچ ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ مافیا کے احتساب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، جب تک کرپٹ حکمرانوں کو پکڑ کر ان سے لوٹی گئی قومی دولت واپس نہیں لے لیتے ، چوروں اور لٹیروں کا پیچھا کرتے رہیں گے، نیب معاشی دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے ان کا سہولت کار بنارہاہے ، جب تک احتساب عدالتیں اپنا فرض پورا نہیں کرتیں ، لوٹ کھسوٹ کا یہ نظام مسلط رہے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے 11 ستمبر کے احتساب مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منصورہ میں منعقدہ

...تفصیل

عید کیلئے تیار کی گئی ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشنز ٹیموں نے عید کے لیے تیار کی گئی ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور میں حاجی کوٹ، کالا خطائی روڈ کے علاقے میں جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا توموقع سے 11 ہزار تیار بوتلیں برآمد ہوئیں جن کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔فیکٹری سے2 فلنگ مشینیں، 2 گیس سلنڈر، 2 سٹوو سلنڈر سمیت تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔راولپنڈی نصیر آباد میں راحت

...تفصیل

جمعیت علماء اسلام کا امریکی صدر کے بیان کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے جمعہ یکم ستمبر اور ہفتہ 2ستمبر کو ملک بھر میںامریکی صدر کے بیان کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیاانہوں نے 8ستمبر سے لے کر15ستمبر تک ملک بھرمیں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان پر سراپا احتجاج ہے امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے پالیسی کے موقع پر پاکستان کو شدید دھمکیاں دے کر قومی غیرت کو چیلنج کیا ہے اس کے خلاف پوری قوم نے غیرت

...تفصیل

امریکی صدر کی متنازعہ افغان پالیسی کے بعد دفترخارجہ نے کمر کس لی

   افغانستان اور جنوبی ایشیاء کے بارے میں امریکی صدر کی متنازعہ پالیسی کے بعد دفترخارجہ نے کمر کس لی۔ عید کے بعد 7ستمبر کو سفراء  کانفرنس کا اجلاس اسلام آباد میںمنعقد ہوگا ، منتخب ممالک سے پاکستانی سفیروںکو وزارت خارجہ نے طلب کرلیا ، وزیر اعظم اجلاس کی صدارت کرینگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان اور جنوبی ایشیاء پالیسی میں پاکستان کی دی گئی دھمکیوں کے بعد امریکی صدر کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے جاری۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ

...تفصیل

لاہور ،ملتان میٹرو بس منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ، سب سے بڑا مسئلہ سیوریج سسٹم ہے, شاہ محمود قریشی

ملتان میٹرو بس منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ملتان کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج سسٹم ہے، آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشافات ہوں گے، این اے 120 میں ترقیاتی کاموں پر تنقید کی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میٹرو منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ملتان کا بڑا مسئلہ سیوریج کا تھا نہ کہ میٹرو بس کا تھا، ملتان میٹرو بس میں سواری ہی موجود نہیں ہے، منصوبے کے اور دیگر کام نامکمل ہیں، اسٹیشنز پر پانی کھڑا رہتا ہے جس سے آنے جانے والے مسافروں کو دشواری پیش آتی

...تفصیل

عید الاضحی کے موقعہ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

عید الاضحی کے موقعہ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی تحریک انصاف نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر غریب ملازمین کو واجبات سے محروم رکھنا انتہائی شرمناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ غریب ملازمین کیساتھ نون لیگ کی مخاصمت ناقابل فہم ہے، عید کے موقع پر غریب ملازمین کو واجبات سے محروم رکھنا انتہائی شرمناک ہے، معاشی نظم و ضبط اور اقتصادی ترقی میں معجزوں کی دعویدار حکومت عملی طور پر کتنی نااہل ہے اندازہ

...تفصیل