Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل
ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے... تفصیل

چڑیوں کی طرح مچھلیاں بھی صبح کے وقت چہچہاتی ہیں، تحقیق

آسٹریلوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ صبح سویرے صرف چڑیاں ہی نہیں چہچہاتیں بلکہ پانی میں مچھلیاں بھی ایک ساتھ مل کر آوازیں نکالتی ہیں جنہیں مچھلیوں کی چہچہاہٹ سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔اب تک خشکی اور پانی میں پائے جانے والے جانوروں کی 800سے زیادہ ایسی انواع دریافت ہوچکی ہیں جو خاص طرح کی آوازیں نکال کر آپس میں باتیں کرتی ہیں، ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتی ہیں، مدد کے لیے پکارتی ہیں اور اپنے مردوں کا ماتم تک کرتی ہیں لیکن یہ پہلا موقعہ ہے جب مچھلیوں کا زیرِ آب چہچانا دریافت کیا گیا ہے۔کرٹن یونیورسٹی پرتھ

...تفصیل

منشیات کا اسمگلر کبوتر پولیس مقابلے میں ہلاک

ارجنٹینا پولیس نے جیل میں قیدیوں کو منشیات پہنچانے والے کبوتر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔کبوتر کی پشت پر ایک چھوٹا پیکٹ بندھا تھا جس میں بھنگ سے کشید کردہ منشیات کی تھوڑی مقدار موجود تھی، یہ پیکٹ اس کے پروں میں دھاگوں سے باندھا گیا تھا۔لاپامپا کے علاقے سانتا روسا میں واقع کلونیئل جیل کے افسران نے بتایا کہ پہلے انہوں نے ایک کبوتر کو کئی روز تک جیل کی عمارت میں آتے اور جاتے دیکھا تو اس پر شک گزرا۔ جیسے ہی کبوتر نیچے گرا تو پولیس افسران نے اس کی کمر سے ساڑھے سات گرام بھنگ، نشہ آور ریوٹرل کی 44

...تفصیل

انسانی جسم کے اندردیکھنے والا کیمرہ تیار

برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا طبی کیمرہ تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے انسانی جسم کے اندر کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے شعبہ مالیکیولر امیجنگ اینڈ ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کے پروفیسر کیف دھالیوال کا کہنا ہے کہ اس کیمرے کی تیاری طب کے شعبے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیوں اس کی مدد سے باآسانی انسانی جسم کے اندر دیکھا جا سکے گا۔پروفیسر کیف دھالیوان نے بتایا کہ اس کیمرے کو تیار کرنے کا بنیادی مقصد انسانی جسم کے اندرونی اعضا کے معائنے میں ڈاکٹرز کی معاونت کرنا

...تفصیل

ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے296کا دوران لینڈنگ ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت اتار لیا۔ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 296 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے دوران ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا اور فضا میں ہی جہاز کے انجن کا کور بھی کھل گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو زمین پر لینڈ کروا دیا۔جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم کے خراب ہونے اور فضا میں ہی انجن کور کے کھلنے کی خبر سن کر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

...تفصیل

مردم شماری کے نتائج کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِنگرانی مردم شماری کرائی جائے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل، سیکرٹری وزارت اعدادوشمار اور چیف سیکرٹری سندھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے سرکاری نتائج کسی طور پر درست نہیں جب کہ زبان، نسل اور مذہب کی بنیاد پر حقوق سلب نہیں ہونے چاہئیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی کمیشن کی زیرِنگرانی مردم شماری کرائی جائے

...تفصیل

اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس

پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں خطے کی صورتحال پرغور کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس شروع ہوگئی جس کا افتتاح وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کیا۔ کانفرنس میں امریکا، بھارت، چین، سعودی عرب،ایران،  قطر، روس، متحدہ عرب امارات، برسلزودیگرممالک میں تعینات سفراشریک  ہیں۔کانفرنس میں خطے کی صورتحال، رونما ہونے والی تبدیلیوں پرغور، افغانستان کی صورتحال اورامریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیرغورآئے گی جب کہ کانفرنس میں خلیج کی صورتحال، سعودی عرب اور

...تفصیل