Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

اسلام آباد،تھانہ کوہسار کے علاقہ میں ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا

تھانہ کوہسار کے علاقہ میں ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا ، مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محمد وحید ولد کالا خان  نے   روزنامہ اساس  سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں ساکن موضع تلہاڑ ڈھوک کنگریاں اسلام آباد کا رہائشی ہوںاور سی ڈی اے میں بطور ہیلپر ملازمت کرتا ہوںمیری تین بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں میری بیٹی نسرم   شاہینعمر بیس سال کی شادی عرصہ چار ماہ قبل مسمی فہد محمود ولد محمد ارشاد ساکن تلہاڑ سے ہوئی تھی مجھے میری بیٹی نے دو تین مرتبہ شکایت کی کے مجھے سسرال والے ناجائز تنگ کرتے ہیںاور

...تفصیل

عمران خان کے پاس بلیک بیری نہیں ہے

شیریں مزاری کے بعد خیبرپختونخوا کی خواتین کارکن بھی میدان میں آگئیں، عائشہ گلالئی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا سب کچھ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا، نعیمہ ناز نے کہا ایک ہفتے میں معافی نہ مانگی تو جرگہ بھیجیں گے۔عائشہ گلا لئی کے الزامات کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی اور پارٹی میں جانے کے لیے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیئے، زریں ضیا نے کہا نجی ٹی وی نے اپنے پروگرام میں عائشہ گلالئی کا بھانڈا پھوڑ دیا، جس نے الزام لگائے ثابت بھی وہ

...تفصیل

لاہور میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کا عائشہ گلالئی کے حق میں مظاہرہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ(ن)  شعبہ خواتین نے تحریک انصاف چھوڑنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے حق میں  زبردست مظاہرہ کیا۔ ،عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور خواتین نے ہاتھوں میں جوتے بھی اٹھا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان کے کردار پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ نے عائشہ گلالئی کے حق میں علامہ اقبال ٹائون میں مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا خواتین کی عزت نہ کرنے والا سیاستدان نہیں ہو سکتاایسے

...تفصیل

اتنا بڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان شرم سے نہیں ڈوبے

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں' تحقیقات نہ ہوئیں تو سمجھیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا' عمران خان قوم کے سامنے آکر معافی مانگیں' اتنا بڑا الزام لگنے کے بعد بھی عمران خان  شرم سے نہیں ڈوبے' عمران خان اپنا بلیک بیری معائنہ کے لئے دیں میں سلیوٹ کروں گا' پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کا تقدس پامال کیا جاتا ہے' مائیں اور بیٹیاں عمران خان کے جلسوں کا بائیکاٹ کریں' شیخ بنارسی ٹھگ ہے' شیخ رشید یاد رکھو اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دینا

...تفصیل

عمران خان شیخ رشید کو ووٹ تب دینگے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  و سابق وفاقی  وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امید وار شیخ رشید احمد کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے  ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی نہ آنے پرخوب نشتر چبھوئے ہیں  اور کہا ہے کہ  شیخ رشید قابل رحم آدمی ہے کہ عمران خان نے اسے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا لیکن خود ہی اسے ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی نہ آئے'عمران خان شیخ رشید کو ووٹ تب دیں گے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑیں گے'عمران خان ووٹ ڈالنے اس لئے نہیں آئے کہ انہیں کوئی شرم و

...تفصیل

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھربارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ مختلف حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھر بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور چھتیں گرنے کیواقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ بنوں میں آندھی اوررات بھربارش سے 6 مکان گرگئے، کئی گھروں کی دیواریں اور سائن بورڈز بھی گرگئے جبکہ برساتی نالے میں ریلے سے گاڑی بہہ گئی، جس میں سوار ایک شخص جاں بحق

...تفصیل