Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE راولپنڈی میں شوہرکے ہاتھوں ناراض بیوی اورسسر قتل
ڈھوک چراغ دین میں شوہر نے ناراض بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے... تفصیل

دنیا کا واحد نابینا سرفر، ڈیرک ریبیلو

24سالہ ڈیرک ریبیلو مکمل طور پر نابینا ہیں لیکن وہ دنیا کے خطرناک کام کے ماہر ہیں یعنی تختے پر سمندر کی اونچی لہروں پرمہارت سے تیرتے ہیں۔ آنکھوں والے حضرات بھی اپنی تمام حسیات پر انحصار کرکے یہ مشکل کام انجام دیتے ہیں ۔ ڈیرک کے والد ارنسٹو نے اپنے بیٹے کا نام ہوائی کے مشہور سرفر ڈیرک ہو کے نام پر رکھا تھا جو ہوائی سے تعلق رکھنے والے پہلے عالمی چیمپیئن تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ڈیرک پیدائشی طور پر گلاکوما کے شکار تھے لیکن انہوں نے عزم کرلیا کہ وہ اپنے والد کا خواب ضرور پورا کریں گے۔ڈیرک نے 2 سال کی

...تفصیل

دیکھنے، سننے اور چلنے والا ریفریجریٹر

حال ہی میں پیناسونک کمپنی نے ایک چھوٹا چلنے پھرنے والا فریج متعارف کرایا ہیجو ایپ یا آواز کے حکم پر آگے بڑھ کر آپ کو پسندیدہ مشروبات اور کھانے کی اشیا پہنچاسکتا ہے۔پینا سونک کے اسمارٹ ریفریجریٹر کا عملی مظاہرہ حال میں جرمنی میں ایک ٹیکنالوجی نمائش میں کیا گیا ہے۔ یہ فریج آرام سے باورچی خانے کے ایک کونے میں سمائے رہتا ہے اور آپ اسے جب بلاتے ہیں تو یہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتا ہے آپ کے پاس پہنچ جاتا ہے۔اس میں نصب اسمارٹ کیمرہ 15 سینٹی میٹر آگے تک دیکھ سکتا ہے اور از خود کمرے کا نقشہ بناکر رکاوٹوں کو

...تفصیل

مادھوری ڈکشٹ کی موسیقی کی دنیا میں انٹری

بالی ووڈ میں ڈانسنگ کوئین کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیے ہیں۔دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مراٹھی فلم پروڈیوس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا مگر اب ان کی انٹری میوزک کی دنیا میں ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ میوزک البم دی فلم اسٹار سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں جب کہ وہ اپنے

...تفصیل

1965کے واقعات قابل فخر ہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموز بھی ہیں، صدرآزادکشمیر

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے جب کہ 1965 کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروز اورسبق آموز بھی ہیں۔یوم دفاع پاکستان پر آزادکشمیر کے صدر آزاد کشمیرسردار مسعود کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قوم کے اتحاد کا نشان بن چکا ہے، ستمبر 1965 کے واقعات قابل فخرہی نہیں ایمان افروزاورسبق آموزبھی ہیں، کشمیری عوام بھارتی مظالم کا بڑی پامردگی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم بند ہونے تک پاک بھارت مذاکرات کامیاب نہیں

...تفصیل

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا جب کہ اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت آج شام 7 بجے ہوگا، جس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں قومی سلامتی ،روہنگیا مسلمانو ں پرمظالم اوربرکس کانفرنس سیمتعلق امور زیرغور آئیں گے۔

ملک کو ہر خطرے سے بچانے کے لیے مکمل تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کے لیے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیا کا تقاضا کرتا ہے۔یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کے لیے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیا کا تقاضا کرتا ہے، آج پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پرعزم انداز سے ترقی کررہا ہے تاہم پر امن بقائے باہمی کی دیرینہ خواہش کے ساتھ ساتھ ہمیں خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور

...تفصیل