Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

گذشتہ مالی سال ء کے مقابلہ میں 2017-18ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ۔ ایف بی آر کے مطابق جولائی 2017ء کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس محصولات 200 ارب روپے رہے ہیں جو ہدف کے مقابلہ میں زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2016ء کے دوران ایف بی آر نے 164 ارب روپے کے ٹیکسز اکٹھے کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی 2017ء کی ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ حتمی اعدادوشمار مرتب کئے جا رہے ہیں۔

 

واپڈا کا لائنوں اورگرڈ سٹیشنوں کی بہتری کیلئے18ارب خرچنے کا فیصلہ

واپڈا ٹرانسمیشن لائنوں،گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز کی بہتری کیلئے18 ارب روپے خرچ کرے گا، ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر ساڑھے گیارہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ترجمان ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابقواپڈا رواں مالی سال کے دوران ملتان ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں ٹرانسمیشن لائنوں، گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز کی بہتری کیلئے اٹھارہ ارب روپے خرچ کرے گا۔ رواں سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر ساڑھے گیارہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 

آب و ہوا کی تبدیلی سے شدید خطرات لاحق

پاکستان کی وادی سندھ، بھارت کی وادی گنگا اور شمالی علاقہ اور بنگلہ دیش کے زیادہ تر علاقوں کوآب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے شدید خطرات لاحق ہیں۔اس بات کا انکشاف سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسزمیں شائع ایک رپورٹ میں کیا گیاہے ۔رپورٹ میں سائنس دانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم نے اپنے طور اطوار تبدیل نہ کیے تو بائیسویں صدی میں دنیا کے کئی حصے کسی دوزخ سے کم نہیں ہوں گے۔رپورٹ میں میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دان الفتح الطاہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ان علاقوں

...تفصیل

موبائل فونز کی درآمدات میں فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 5.78 فیصد کا اضافہ ہوا اور دوران سال 74 ارب روپے کے موبائل فونز سیٹ درآمد کئے گئے ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی ملکی درآمدات میں 0.38 فیصد کی کمی سے درآمدات 141.8 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مالی سال 2015-16ء کے دوران درآمدات کا حجم 141.9 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹیلی کام کے شعبہ کے ماہرین نے بتایا کہ ایک سال کے دوران ایک ارب ڈالر ز کے قریب موبائل فونز کی درآمدات سے قومی

...تفصیل

ادرک کا استعمال گٹھیا سے نجات دلاتا ہے

امریکی ماہرین نے 247 مریضوں پر کیے گئے ایک مطالعے سے دریافت کیا ہے کہ جوڑوں کے مرض میں ادرک کا عرق، بازار میں دستیاب اینسیڈ (NSAID) قسم کی دواں سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کے مضر اثرات بھی نہیں پڑتے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس اور دیگر اداروں کی اس مشترکہ تحقیق میں 247 رضاکاروں کو شامل کیا گیا جو گٹھیا کی وجہ سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کے ایک گروپ کو چار ہفتوں تک ادرک کا خالص اور گاڑھا رس پلایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو ایک ایسا مصنوعی لیکن بے ضرر مشروب پلایا گیا جو

...تفصیل

کیڑا کاٹ لے تو بام کیوں لگائیں؟

ویسے تو بام(ویپورب)کا اصل مقصد نزلہ، زکام اور کھانسی میں آرام پہنچانا اور سانس لینے میں سہولت پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن اس کا ایک غیر روایتی استعمال بھی ہے جس کا تعلق کیڑے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی جلن میں کمی کرنے سے ہے۔اگر کوئی کیڑا(خصوصا کوئی مچھر یا بھڑ)کاٹ لے تو پہلے اس جگہ کو صاف کیجیے اور پھر انگلی میں تھوڑی سی بام لے کر وہاں لگا لیجیے جہاں کیڑے نے کاٹا ہے۔ نرم ہاتھ سے اس جگہ کی مالش کیجیے تاکہ بام اس کھال میں پوری طرح جذب ہو جائے۔اسی کے ساتھ کیڑے کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی جلن بھی کم ہونے

...تفصیل