Get Adobe Flash player

سندھ ہائی کورٹ کی اسکول فیسوں میں5فیصد سے زائد اضافے پر پابندی

کراچی: ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی، 129 والدین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے لہذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، نجی اسکولز و دیگر کو 7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کردیے، عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔