Get Adobe Flash player

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے  ورکنگ بانڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز ورکنگ بانڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبا والے کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 6 شہری شہید ہوئے، نہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔