Get Adobe Flash player

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اسحاق ڈارسے استعفیٰ کا مطالبہ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے استعفی کا مطالبہ کردیا۔پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر نیب ٹیم کی آمد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ سینیٹرفتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پرچھاپے پڑ رہے ہوں اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ان کے لیے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔چئیرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی مالا نے کہا کہ اسحاق ڈاراپنے مسائل میں ملک اوروزارت کو بدنام نہ کریں، جب تک اسحاق ڈار استعفی نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔