Get Adobe Flash player

ہمارا سسٹم ایسا نہیں کہ وزیر اعظم کو معزول پہلے کر کے ٹرائل بعد میں کیا جائے،بھارت

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں جس جس بھارتی شہری کا نام آیا ہے اس کے بارے میں تحقیقات ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال پر ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمارا سسٹم پڑوسی ملک کی طرح نہیں جہاں معزول پہلے کردیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں ہوتا ہے۔ارون جیٹلی کا اشارہ واضح طور پر پاکستان کی جانب تھا جہاں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔