Get Adobe Flash player

نواز شریف گھر نہیںپاکستان مضبوط کرنے جارہے ہیں،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ' شیخ رشید اور طاہر القادری اس سسٹم کے وائرس ہیں ان کا صرف ایک ہی علاج ہے وہ ہے نواز شریف' سسٹم کو آگے بڑھنا چاہئے' سسٹم آگے نہیں بڑھے گا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے' نواز شریف گھر نہیں پاکستان کو مضبوط کرنے جارہے ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہددری نے کہا کہ عمران خان' شیخ رشید اور طاہر القادری اس سسٹم کے وائرس ہیں۔ ان کا صرف ایک علاج ہے وہ ہے میاں نواز شریف۔ نواز شریف عوام کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے نکلے ہیں۔ انہون نے کہا کہ سسٹم آگے نہیں بڑھے گا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ سسٹم کو آگے بڑھنا چاہئے۔ نواز شریف گھر نہیں پاکستان کو مضبوط کرنے جارہے ہیں