Get Adobe Flash player

این اے 120کی انتخابی مہم، تحریک انصاف نے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا

تحریک انصاف نے این اے 120 کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمشین کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھا دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں این اے 120 کی انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق پراعتراض اٹھایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں اراکین اسمبلی کے حلقے کے دورے پر پابندی عائد کی تھی، اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف کو نوٹی فکیشن کے پیرا نمبر 5 اور 6 پر اعتراض ہے، الیکشن کمیشن کا مطمع نظر امیدوار کے لئے خصوصی فوائد کا راستہ روکنا ہے، حزب اختلاف کے رکن کے پاس نا تو وسائل ہیں اور نہ حکومتی اختیار و اسباب جب کہ حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے وسائل پر بھی کوئی اختیار نہیں۔