Get Adobe Flash player

ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے،خلیفہ محمدمسکین چشتی

مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم پر نماز ہے اسی طرح ماہرمضان کے روزے رکھنا بھی فرض ہے یہ مہینہ کتنا مقدس مہینہ ہے خبردار رمضان المبارک کا ایک ایک سیکنڈ اللہ پاک کی اطاعت و عبادت میں گزارنا کہیں ایسا نہ ہو کہ ماہ رمضان کا چاند نظر آئے اور تم غفلت میں پڑے رہو بلکہ غفلت کو چھوڑ کراپنا تن عبادت خدا میں مصروف کر دو آپ ۖ نے اس مہینہ کے آنے کی خبر دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ کرنے والا ہے یعنی ماہ رمضان ایک ایسا سایہ دار درخت ہے کہ جو مسلمان بھی اس کے نیچے تھکا ہارا آتا ہے اس کو یہ مہینہ سکون بخشتا ہے دنیا و آخرت کے عذاب سے بچا لیتا ہے شعبان المعظم کا مہینہ ختم ہونے والا ہے ہمیں چاہیے کہ آج سے ہی ماہ رمضان کی آمد کی تیاری کر لیں تا کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی ہم اپنے گناہوں کی اللہ پاک کی بارگاہ میں معافی مانگ لیں تاکہ یہ ماہ مقدس شروع ہوتے ہی اللہ پاک کی رحمت ہم پر سایہ فگن ہوجائے جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخر رات تک بند نہیں ہوتے۔مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے کہا کہ کہ اللہ پاک ہمیں ماہ رمضان المبارک کے مہینے کا ادب و احترام اور اس میں خوب ذوق و شوق کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔