Get Adobe Flash player

راولپنڈی ,پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی11 گرفتار

راولپنڈی پولیس قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص لوسر شرفو کے علاقہ میں قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے اڈے پر فوری ریڈ کرکے11ملزمان عابد،ارشد،نازک،افتخار،توقیر،محسن،نعیم،ناظم،محبوب،قربان اور جاوید کو قابوکرکے ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم41500/-روپے ،13موبائل فون اور تاش برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔