Get Adobe Flash player

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائزا سلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائزا سلحہ رکھنے والوںاور غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ25لیٹر کھلی شراب،01عددپستول30بور معہ18روند،01عدد رپیٹر12بور چوری شدہ کاراور آلات ری فلنگ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے محمد سہیل سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے مدثر سے10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اورنگزیب سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے عثمان سے01عدد رپیٹر 12بور معہ03روند اور بلال شفیق سے01عدد پستول30بور معہ18روند، تھانہ وارث خان پولیس نے محمد بلال،تھانہ گوجرخان پولیس نے ارسلان جبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے قاضی منیر کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے آلات ری فلنگ برآمد کرلیے، جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد نظام اور عبدالرحمن کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے حمید ،المنیب اشٹام اور زاعفرانی چائے کے مالکان کیخلاف وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔