Get Adobe Flash player

راجہ بازار کے غیور تاجروں نے فصلی بٹیروں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیا، ندیم شیخ

مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے نو منتخب جنرل سیکرٹری ندیم شیخ نے کہا ہے کہ راجہ بازار کے غیور تاجروں نے فصلی بٹیروں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیا،راجہ بازار کے تاجروں کی بصیرت اور فہم و فراست کو سلام پیش کرتے ہیں ۔تاجر برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔راجہ بازار کے تاجروں نے تعمیر و ترقی اور خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے تاجر اتحاد گروپ کے پورے پینل کو منتخب کیا ۔ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل حل کروائے اور آئندہ بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیلات کا اظہار ندیم شیخ نے الیکشن میں کامیابی کے بعد مبارکباد دینے والے تاجروں کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ندیم شیخ نے کہا کہ راجہ بازار راولپنڈی کے تمام بازاروں کا دل ہے اور یہاں کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن و مقصد ہے ۔اس سے قبل ندیم شیخ نے درجنوں تاجروں کے ہمراہ پورے بازار کے تاجروں کا انفرادی شکریہ بھی ادا کیا ،اس موقع پر تاجروں نے جنرل سیکرٹری ندیم شیخ کا بھرپور استقبال کیا ،انہیں مبارکباد دی اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔راجہ بازار الیکشن کے تیسرے روز بھی جیتنے والے پینل کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔