Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔ تفصیل

آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد پر برقرار رہے گی ، ایف بی آر

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے رکن شاہد حسین اسد نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد پر برقرار رہے گی اور ایف بی آر سیلز ٹیکس میں اضافے کے بجائے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گا۔ رواں مالی سال محاصل کی وصولیوں میں کمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 345 ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایف

...تفصیل

پی ایس او انٹرنیشنل سپلائرز کو ادائیگی میں ناکام

 پاور سیکٹرز کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ایس او انٹرنیشنل سپلائرز کو بروقت ادائیگی میں ناکام ہوگیا، نئی ایل سی نہ کھلنے سے فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او پر انٹرنیشنل سپلائرز کے ستتر ارب روپے واجبات ہیں جبکہ رواں ہفتے کے آغاز پر پی ایس او نے سولہ ارب روپے ادائیگی کرنا تھی، لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او ادائیگی میں ناکام رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹرز کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، ایل سی نہیں کھلے گی تو

...تفصیل