Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

رمضان بازاروں میںاشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے319 رمضان بازاروں میںامدادی نرخ پر آٹا،چینی ،پھل،سبز یاں ، دالیں،چاول،چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ زراعت کے سٹال پر ارزاں نرخوں پر ایک کروڑ 24لاکھ43ہزار کلوگرام سبزیاں،پھل،دالیں چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش فراہم کی گئی ہیں جبکہ50 روپے کے امدادی نرخ پر گزشتہ 23روز میں86 لاکھ16ہزار کلوگرام چینی صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی۔گزشتہ روز250روپے کے امدادی نرخ پر1 لاکھ74ہزاردس

...تفصیل

چین کی فکسڈ ایسٹ کیلئے 7.6 بلین ڈالر مالیت کی منظوری دی

چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (ایف اے آئی) نے مئی میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ کے 7.6 بلین ڈالر مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی۔جمعرات کو چینی ادارے این ڈی آر سی نے کہا ہے کہ انھوں نے ماہ مئی میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ کے 7.6 بلین ڈالر کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ادارے کی ترجمان منگ وی کے مطابق جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں زیادہ تر منصوبے توانائی،آبی وسائل کے تحفظ اور صنعتی پیداوار کے ہیں،چین میں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں فکسڈ ایسٹ انویسٹمنٹ(ایف آئی اے)مستحکم ہونے کے عشاریئے ظاہر

...تفصیل

چین میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے مئی میں 8.1 فیصد وسعت اختیار کی

چین کا سروس سیکٹر روزافزوں ترقی کر رہاہے،مئی میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے سالانہ بنیادوں پر 8.1 فیصد وسعت اختیار کی۔چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (ایف اے آئی) کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں کاروبار سرگرمیوں کا انڈیکس 53.5 پر آگیا جس کے باعث مئی میں سروسز پروڈکشن انڈیکس نے سالانہ بنیادوں پر 8.1 فیصد وسعت اختیار کی۔چین کے کل جی ڈی پی میں سروسز سیکٹر کا حصہ 51.6 فیصد ہے جو کہ درمیانی آمدنی رکھنے والے ممالک کے مقابلے خاصا کم ہے جہاں یہ حصہ داری 57 فیصد پر ہے۔ترقی

...تفصیل

امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

رواں برس کے دوران امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں دوسری مرتبہ معمولی سا اضافہ کردیا ۔ فیڈرل ریزرو کے مطابق روزگار کی ملکی منڈی میں استحکام کے بعد سود کی شرح 0.25 فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے مالیاتی شعبے کو اس اضافے کی توقع تھی۔ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد فیڈرل ریزور نے کئی سال تک سود کی شرح صفر رکھی تھی تاہم 2015 کے بعد سے اس میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں سال کے دوران شرح سود میں ایک اور اضافہ بھی ممکن ہے۔


سٹاک ایکسچینج،91ارب سے زائد سرمایہ ڈوب گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج بدھ کے روز کاروباری تیزی کی وجہ سے 48600 پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد ایک بار پھر مندی کا شکار ہو گئی اور 100 انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس سے گر کر 47600 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 91 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 95 کھرب روپے سے گھٹ کر 94 کھرب روپے پر آگیا ۔ماہرین کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی نے مارکیٹ کو ہلا کے رکھ دیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرگرمیاں 4 فیصد کم

...تفصیل

امریکی کمپنی نے چین میں تھری ڈی پرنٹنگ خدمات شروع کر دیں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ہیو لیٹ پے کارڈ انشورنس نے گذشتہ روز چین میں تھری ڈی پرنٹنگ خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ چین میں تھری ڈی پرنٹنگ کی زبردست مانگ ہے اور اس سے چین کے مینوفیکچرنگ شعبے کو بہتر بنانے میں مددملے گی ۔ایچ پی کا کہنا ہے کہ شننگ تھری ڈی اس کے مقامی شراکت دار ہیں جو چین میں تھری ڈی پرنٹنگ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر 50شہروں تک پہنچائیں گے جن میں بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ زو ،چینگ ڈو اور نان جنگ بھی شامل ہیں ۔مقامی حصے دار کنگ ڈائو اور سوزائو جیسے شہروں میں بھی تھری ڈی

...تفصیل