Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔ تفصیل

بجلی کا گردشی قرضہ450روپے سے بھی تجاوز

بجلی کا گردشی قرضہ450روپے  سے بھی تجاوز کرگیا،بجلی بنانے والی کمپنیوں سمیت دیگر ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں،نئی وزارت بننے کے باوجود بھی بجلی بنانے والی کمپنی کو فنڈز جاری نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ملک بھرمیں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نئے دور کے آغاز کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ کے حوالے سے حکومتی اعداد وشمار غلط ہیں،حکومت کے مطابق گردشی قرضہ404 ارب روپے ہے لیکن وزارت پانی وبجلی ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ450ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے اگر کمپنیوں کو پیسے ادا نہ کئے

...تفصیل

ایف بی آر نے نیا اور حتمی انکم ٹیکس گوشوارہ جاری کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے انفرادی اور شراکت داری(ایسوسی ایشن آف پرسن)کے لیے نیا اور حتمی انکم ٹیکس گوشوارہ 2017 جاری کر دیا ہے، جس میں پاکستانی شہریوں کیلئے آف شور کمپنیوں یا سمندر پار دیگر ذرائع سے ہونے والی تمام اقسام کی آمدن کوظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سال2017کیلئے جاری ہونے والے اس نئے انکم ٹیکس فارم میں بیرون ممالک میں ملاز مت، جائیداد کے کرائے ، کاروباراور دیگر اقسام کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدن اور بیرون ملک دیگر اثاثہ جات سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی ظاہر کرنا

...تفصیل

چینی کمپنی کی پاکستان میں ٹرک سازی میں دلچسپی

اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے سفارتخانے کے حکام اور چینی ٹرک ساز کمپنی سائنو ٹرک کے حکام نے گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسیسیرز مینوفیکچررز (پاپام) کے دفتر کا دورہ کیا جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی سفارتخانے کے وفد کی سربراہی کمرشل و اکنامک قونصلر حامد رضا نظاراتی زادہ نے کی۔ ملاقات میں آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر پاپام کے چیئرمین مشہود علی خان، سابق چیئرمین منیر کے بانا،

...تفصیل

کرنسی نوٹوں کا معیار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر زور

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلتی ہوئی معیشت کی بنا پر زیر گردش نوٹوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور بچت کی نئی اسکیموں کے اجرا کے پیشِ نظر آنے والے برسوں میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ذمے داریوں میں اضافہ ہوگا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کو اسٹیٹ بینک کی براہ راست عمل داری میں شامل کیے جانے کے بعد گزشتہ روز پی ایس پی سی کے اپنا پہلا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کو پی ایس پی سی انتظامیہ نے تفصیل سے اس کے وظائف کے بارے میں بتایا۔ انہیں نوٹوں کی

...تفصیل

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کیلئے ریلوے موبی لنک سے معاہدہ کریگا

ملک بھر میں صارفین اب اپنے موبائل فون سے براہ راست ادائیگی کے ذریعے پاکستان ریلوے کی ٹکٹیں خریدتے ہوئے اپنی مرضی کی سیٹ بک کرا سکیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی دیگر سیلولر کمپنیوں کے صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کے فوائد زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک پہنچائے جا سکیں۔سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اس سے پہلے ہی کامیابی کے

...تفصیل

ٹرانس شپمنٹ اسمگلنگ کیس میں ایف بی آر نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی

ملک میں ٹرانس شپمنٹ کے درآمدی کنسائمنٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں موبائل فونز اور الیکٹرونکس مصنوعات کی اسمگلنگ کے حالیہ واقعے کے بعد تحقیقات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل ایف بی آرشوکت علی نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسرزکے کے میٹل انڈسٹری کے سمڑیال ڈرائی پورٹ (سیالکوٹ) جانے والے کنسائمنٹ کا اچانک غائب ہو جانے کا واقعہ تشویشناک ہے جس کا پتا ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کراچی سے ٹرانزٹ

...تفصیل