Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔ تفصیل

کرنٹ اکاونٹ خسارہ جولائی میں 3 گناہ سے بھی زیادہ بڑھ گیا

پاکستان کے جاری کھاتے کا خسارہ رواں ماہ کے پہلے مہینے 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے.جولائی 2017کے مہینے میں درپیش جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 7.2فیصد کے برابر رہا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں صرف 66کروڑ20لاکھ ڈالر تک محدود اور جی ڈی پی کا 2.6فیصد تھا، نئے مالی سال کے آغاز پر ریکارڈ تجارتی خسارے نے ادائیگیوں کے توازن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔درآمدات میں بے تحاشہ اضافے کے سبب گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ 12ارب ڈالر سے زائد خسارے کا سامنا کرنے کے بعد رواں مالی سال کے پہلے مہینے

...تفصیل

بیرون ملک غیر قانونی اثاثے؛ پاکستان میں جائیداد منجمد کرنے کی تجویز

قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیکس چوری وفراڈ کی روک تھام کے لیے پیشگی اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے حکومت کو بیرون ملک غیر قانونی اثاثے رکھنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجود اثاثے و بینک اکانٹس منجمد کرنے کا اختیار دینے کے لیے قانون متعارف کرانے کی سفارش کردی۔دستیاب مذکورہ منٹس کی کاپی کے مطابق خصوصی کمیٹی نے بینکنگ چینل کے ذریعے غیرملکی زرمبادلہ پاکستان لانے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 111(4)کے تحت دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ بھی واپس لینے کی

...تفصیل

ایف پی سی سی آئی کا بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کی کمی کا مطالبہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنرڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ برآمدات ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیںجنھیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے جسکے لئے برامدی شعبہ کے مسائل کو حل کیا جائے۔ پاکستانی برامدات مسلسل کم ہو رہی ہیں جسکی وجودہات میں توانائی کی قیمت اور مسلسل فراہمی،ہنر مند افرادی قوت کی کمی اور برامدی شعبہ کی جانب سے کارکنوں کی تربیت میں عدم دلچسپی شامل ہیں۔ یہ بات انھوں نے ایف پی سی سی آئی میں 'برامدات میں مسابقت' کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمیناز سے خطاب

...تفصیل

پہلی بار بجلی کی پیداوار 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی

ملکی تاریخ میں ریکارڈ بجلی کی پیداوار 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ منگل کو ترجمان وزارت توانائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سب سے زیادہ 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ  بجلی پیدا کی گئی۔گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔


یوٹیلیٹی اسٹورز برانچ لیس بینکاری منصوبے میں توسیع کا فیصلہ

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ادارے کا ریونیو بڑھانے کے لیے آزمائشی طور پر شروع کیے گئے برانچ لیس بینکنگ آپریشن کے منصوبے کو  2 ہزار سے زائد اسٹوروں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی)نے ادارے کا ریونیو بڑھانے کے لیے مختلف جدید طریقوں کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان جدید طریقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر کے اسٹوروں کو برانچ لیس بینکنگ کے طور پر آپریشن کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔اس برانچ لیس بینکنگ کے

...تفصیل

مویشیوں کی فروخت اور آن لائن قربانی کے رجحان میں سال بہ سال اضافہ

پاکستان میں انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کے جانور کی فروخت اور آن لائن قربانی کے رجحان میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد بالخصوص موبائل انٹرنیٹ کی سہولت عام ہونے کے باعث اب قربانی کا فریضہ بھی آسان ہوگیا ہے۔ روایتی طریقے میں مویشی منڈی کا رخ کرکے اپنی پسند کے گائے بکرے کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے تاہم انٹرنیٹ نے اب یہ مشکل بھی آسان کردی ہے اور قربانی کا فریضہ ادا کرنے والے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کے ذریعے جانور خرید سکتے ہیں اور قربانی میں بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔اس ضمن

...تفصیل