Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

اسٹیٹ بینک نے نوٹ جاری کرنے کیلیے ایس ایم ایس سروس شروع کردی

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس شروع کر دیبینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے، جن کو ' ای برانچز ' کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد 'ای برانچز' سے نئے نوٹوں کا

...تفصیل

تل کے کاشتکارفصل کی کاشت فوری شروع کریں،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت فوری شروع کرکے 15 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہاہے کہ وہ فصل کی کاشت زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پر کریںاور کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کیا جائے ۔ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ تل کی فصل ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد

...تفصیل

حساس اشاریوں میں مہنگائی میں .25فیصد کمی ہوئی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حساس اشاریوں میں مہنگائی میں .25فیصد کمی ہوئی ہے ،دس اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق جن دس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں کیلا، آلو، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر،گندم، چاول ، گوشت اور گڑ شامل ہیں جن کی قیمتوں میں 4فیصد سے زائد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس دوران جن 12اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چینی ، آٹا،پیاز، گھی،انڈے، دال ماش، دال چنا، دال مسور، دال مونگ شامل ہیں جو 8فیصد بنتا ہے۔

...تفصیل

باغبان پھل کی مکھی کے تدارک میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں

محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرو لائزیٹ کااستعمال ماہرین زراعت کے مشورے سے کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان پھل کی مکھی کے تدارک میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ پاکستانی آم اعلیٰ معیار ، ذائقے ، لذت ، غذائیت کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد پہنچان ہے جبکہ آم کی برآمد سے ہرسال ملک کو قابل لحاظ زرمبادلہ بھی حاصل ہوتاہے مگر پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث آم کا معیار بری طرح متاثر ہوتاہے جس کا تدارک ناگزیر ہے۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ

...تفصیل

صنعتکاروں اور تاجروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں صنعتکار وں و تاجر برادری نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھاپے نہ مارنے کے اپنے احکامات پر پوری طرح عملدرآمد کرائیں۔ اجلاس سے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، نائب صدر محمد ناصر حمید خان ،میاں انجم نثار، ظفر اقبال چودھری، سہیل لاشاری، آفتاب احمد وہرہ، طاہر جاوید ملک دیگر چیمبرز اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس چیئرمین

...تفصیل

ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی

 اپریل 2017ء کے اختتام تک ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 40.568 ملین تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2017ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد 39.88 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کے صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2017ء کے اختتام پر 139.108 ملین سے اپریل کے خاتمہ تک 139.615 ملین تک پہنچ گئی اس طرح صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 0.5 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل

...تفصیل