Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی
بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل... تفصیل

حکومت کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

حکومت کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چین اور او ای سی ڈی ممالک کی جانب سے درآمدی آرڈرز میں کمی کی وجہ اگرچہ پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں تاہم حکومت اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے رواں سال جنوری میں برآمدات میں اضافے کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا، ان اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے اور یہ عمل 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔ان اقدامات سے رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں اب تک برآمدات پر اچھے

...تفصیل

چین ، زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہورہا ہے

 چین میں اس سال زرعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ،اگرچہ چین کا موسم زرعی پیداوار کیلئے زیادہ موزوں نہیں تھا ، اس کے باوجود گرمی کی فصلوں کی کاشت توقع سے زیادہ رہی ہے، چین میں 70فیصد سے زیادہ رقبے پر موسم گرما کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں ۔وزارت زراعت کے مطابق اچھی کاشت کی بنیادی وجہ موسم کے مطابق فصلوں کی بہترکاشت ہے ، اس سے پیداوار اور اس کا معیار بہتر ہو گیا ہے اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے علاوہ حکومت نے کسانوں ، ان کی آمدنی اور مفادات کے تحفظ

...تفصیل

گردشی قرض بڑھ کر پھر 2012کی سطح پر آگیا

گردشی قرضے پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہو گئی، قرض ایک بار پھر 2012 کی سطح پر پہنچ گیا، اس کے ذمہ سرکاری ونجی پاور پلانٹس کے 401ارب روپے واجب الادا ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گردشی قرضوں کی مد میں وفاقی حکومت کے ذمہ نجی اور سرکاری پاور پلانٹس کے 401ارب روپے واجب الادا ہیں ،جس میں سے 290ارب روپے سرکاری ونجی پاور کمپنیوں کے ، 110ارب درآمد ی ومقامی گیس اور تیل کمپنیوں کے واجب الادا ہے ۔سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کے 290 ارب روپے میں سے 237ارب آئی پی پیز کے جبکہ باقی 53ارب روپے واپڈا ، درآمدی بجلی اور

...تفصیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے طلبی بتائی گئی۔دن کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1900

...تفصیل

ریفائنریوں کی پیداواری استعداد میں اضافہ،خام تیل کی درآمد بڑھ گئی

مقامی آئل ریفائنریوں کی پیداواری استعداد بڑھنے کے باعث گزشتہ ماہ کے دوران خام تیل کی درآمد میں اضافہ دیکھا گیا ،تاہم دوسری جانب طلب میں اضافے کے باعث فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد کم نہ ہوسکی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مئی کے دورا ن مقامی ریفائنریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کیلئے ماہانہ بنیادوں پر10فیصد اضافے سے 9لاکھ15ہزار ٹن کے قریب خام تیل در آمد کیا جس میں بائیکو ریفائنری کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر ایک لاکھ33ہزار ٹن سے زائد درآمد کردہ خام تیل بھی شامل تھا،اپریل میں مقامی ریفائنریوں کی جانب سے

...تفصیل

آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو5.5فیصد رہے گی

عالمی بینک نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 5 رہنے کی پیش گوئی کر دی، جبکہ مالی سال 2018-19میں یہ شرح بڑھ کر 5اعشاریہ 8فیصد ہونے کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔عالمی بینک کی جون کی گلوبل اکنامک پراسپیکٹس کے مطابق جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنی تازہ اقتصادی ترقی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول کپاس کی قیمتوں میں اضافے سے زراعت کی ترقی، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں اور میکرو اکنامک استحکام سے نجی شعبے کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ

...تفصیل