Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔ تفصیل

پنجاب حکومت نے روئی کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، جنرز مخالف

حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے روئی کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا تاکہ اندرون ملک کسانوں کو پھٹی کے بہتر نرخ مل سکیں۔سیکریٹری زراعت پنجاب کی جانب سے وزارت خزانہ واقتصادی امور اسلام آباد کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب میں کپاس کی کاشت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 20 فیصد زائد ہے جس سے توقع ہے کہ مختلف ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستان بھر میں پیدا ہونے والی روئی کافی ہو گی اس لیے وفاقی حکومت کو فوری طور پر روئی کی درآمد پر پابندی عائد

...تفصیل

ایپل آئی فون 8کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

ان گنت افواہوں اور اندازوں کے بعد آخر کار ایپل کارپوریشن نے اعلان کردیا ہے کہ اس کے مشہورِ زمانہ آئی فون کا اگلا ماڈل آئی فون 8 اسی مہینے لانچ کیا جائے گا۔اعلان کے مطابق ایپل آئی فون 8 کی تقریبِ رونمائی 12 ستمبر 2017 کے روز ایپل کارپوریشن کے نئے صدر دفتر میں کی جائے گی جو کیوپرٹینو، کیلیفورنیا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ایپل کارپوریشن کے نئے ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کے بانی اسٹیو جابز کے نام پر ایک خصوصی تھیٹر بھی بنایا گیا ہے اور آئی فون 8 کی تقریبِ رونمائی بھی وہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پہلا آئی فون 2007

...تفصیل

سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز کی سیکیورٹی پر 1ارب روپے خرچ

وفاقی حکومت نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)پر کام کرنے والے چائنیز کی حفاظت پر اب تک 1ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک ارب روپے سے زائد رقم چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے دی جا چکی ہے۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کاایک ہم منصوبہ ہے جس کے تحت چائنا کی جانب سے پاکستان میں توانائی، انفرااسٹرکچر، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں 50ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کا

...تفصیل

وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا جامع پلان لانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر ٹیکس نیٹ و ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے جامع پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فیلڈ فارمشنز سے ان پٹ مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر یونٹس، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)کو ہدایت کی گئی آئی آئی ایس ایس بزنس انٹیلی جننس ماڈیولز کو مکمل و موثر طور پر آپریشنل بنانے کے لیے متعارف کروائے جانے والے ود ہولڈنگ ٹیکس ریئل ٹائم انفارمیشن

...تفصیل

پروفیشنلز کیلیے فیس کی بینکنگ چینلز سے وصولی یقینی بنانے پر غور

وفاقی حکومت نے وکلا، چارٹرڈ اکانٹنٹس، ڈاکٹرز، ڈریس ڈیزائنرز اور آرکیٹکچرز سمیت دیگر تمام پروفیشنلز سے ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلیے چیک، پے آرڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ سمیت دیگر بینکنگ چینل سے فیس کی وصولی کو لازمی قرار دینے کی تجویز کا جائزہ لیناشروع کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سینئر افسر نے بتایا کہ قومی احتساب بیوروکی خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری کی جانب سے کی تجویز پر پروفیشنلز کی آمدنی کی مانیٹرنگ کیلیے موثر نظام متعارف کروانے پر غور ہورہا ہے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں

...تفصیل

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2 روپیاضافے کے بعد  71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔