Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔ تفصیل

ایل پی جی چند روز میں 15روپے فی کلو مہنگی

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (سندھ زون)کے صدر عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا ہے۔عمران فاروقی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، موسم سرما کی آمد کا قبل ازوقت فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیک مافیا سرگرم ہوچکا ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی کلو 15 روپے سے بھی زائد کا اضافہ کردیا

...تفصیل

بجلی کا شارٹ فال ختم،پہلی بار پیدا وار20ہزار میگا واٹ سے تجاوز

ملک میں بجلی کا شارٹ فال مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے' پہلی بار بجلی کی پیداوار 20ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگئی' ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے' ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ اتوار کو وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا باضابطہ اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔ بجلی کا شارٹ فال ختم ہوچکا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی پیداوار

...تفصیل

نیب کی ٹیکس اتھارٹیز کے صوابدیدی اختیارات ختم کرنیکی تجویز

احتساب بیوروکی خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کے ذریعے ٹیکس اتھارٹیز کو دیے جانے والے صوابدیدی اختیارات ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق قومی احتساب بیورو کی خصوصی کمیٹی برائے انسداد ٹیکس چوری نے اپنی تحریری سفارشات میں کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے اور مختلف اوقات میں اس آرڈیننس میںکی جانے والی ترامیم کے تحت ٹیکس اتھارٹیز کو دیے جانے والے بے پناہ و صوابدیدی اختیارات ختم کیے جائیں تاکہ ان اختیارات کے غلط

...تفصیل

عوام کو ٹیکس ریلیف اہداف میں ناکامی کی وجہ قرار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وزیراعظم کے ٹیکسٹائل پیکیج، فرٹیلائزر پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو دیے جانے والے ریلیف کو گزشتہ مالی سال ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی کی وجہ قراردے دیا۔ دستیاب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے 118ویں اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی کاپی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2016-17 کے بجٹ میں مقرر کردہ3.621 ٹریلین روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے کم کر کے 3.521 ٹریلین روپے مقرر

...تفصیل

سونے کی تولہ قیمت52ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

سونے کی قیمتوں میں بدھ کو بھی اضافہ ہوا اور تولہ قیمت 52 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی تولہ قیمت 800 روپے کے مزید اضافے سے 52ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام قیمت742 روپے بڑھ کر 44 ہزار 742 روپے پر پہنچ گئی،  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 9 ڈالر کے اضافے سے 1339 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو کم وبیش ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔بدھ کو چاندی کی مقامی قیمتیں عالمی نرخ بڑھ جانے کے باوجود برقرار رہیں، مقامی

...تفصیل

رتوڈیرو تا گوادرموٹروے دسمبر تک آپریشنل کر دی جائے گی

پاکستان کی طویل ترین رتو ڈیرو تا گوادر موٹروے ایم 8 رواں سال دسمبر تک آپریشنل کر دی جائے گی جس سے خضدار، آواران، خوشاب، تربت اور گوادر لنک ہو جائیں گے۔ایم 8 موٹروے کی تکمیل سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کو آسان سفری سہولتوں کے ساتھ تجارتی فوائد بھی حاصل ہوں گے، ایم 8 موٹر وے کی لمبائی893کلومیٹرہے اور یہ پاکستان کی طویل ترین موٹر وے ہے، ایم 8 رتو ڈیرو سندھ سے شروع ہو کر بلوچستان میں داخل ہوتی ہے جوحضدار، آواران، خوشاب، تربت سے گزرتی ہوئی گوادر سے جا ملتی ہے، اس موٹروے پر گزشتہ کئی سال سے کام جاری ہے،

...تفصیل